• 7 مئی, 2025

سانحہ ارتحال

مکرم میاں عطاء العلیم نائب ناظم اعلیٰ مجلس انصاراللہ نارتھ ویسٹ ریجن اعلان بھجواتے ہیں کہ: خاکسار کے پیارے ابو جان مکرم میاں منظور احمد غالب صاحب مورخہ 7؍فروری 2021ء کو بقضائے الہی وفات پا گئے ہیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

آپ قریباً 18 سال کے تھے جب آپ نے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔ آپ نے ایک لمبا عرصہ ضلع سرگودھا میں بطور سیکرٹری مال، سیکرٹری وصایا، سیکرٹری وقفِ جدید و تحریک جدید خدمت کی بھی توفیق پائی۔ آپ اللہ کے فضل سے موصی تھے۔

اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے کہ وہ خاکسار کے والد محترم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور ان کے ساتھ رحم کا سلوک فرمائے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 فروری 2021