• 5 مئی, 2024

نامہٴ اعمال

• حضرت نبی کریمؐ نے فرمایا: لوگوں کے اعمال میں سے قیامت کے دن سب سے پہلے جس بات کا محاسبہ کیا جائے گا وہ نماز ہے۔

• آنحضورؐ نے فرمایا: ہمارا رب عزّوجل فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے کہ میرے بندے کی نماز کو دیکھ کہ کیا اس نے اسے مکمل طور پر ادا کیا تھا یا نامکمل چھوڑ دیا؟ پس اگر اس کی نماز مکمل ہو گی تو اس کے نامہٴ اعمال میں مکمل نماز لکھی جائے گی اور اگر اس نماز میں کچھ کمی رہ گئی ہو گی تو فرمائے گا کہ دیکھیں! کیا میرے بندے نے کوئی نفلی عبادت کی ہوئی ہے؟ پس اگر اس نے کوئی نفلی عبادت کی ہو گی تو فرمائے گا کہ میرے بندے کی فرض نماز میں جو کمی رہ گئی تھی وہ اس کے نفل سے پوری کر دو۔ پھر تمام اعمال کا اسی طرح مؤاخذہ کیاجائے گا۔

(سنن نسائی۔ کتاب الصلوۃ باب المحاسبۃ علی الصلوٰۃ)

پچھلا پڑھیں

تاریخ لجنہ اماء اللہ برازیل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 فروری 2023