• 5 مئی, 2024

لجنہ ممبرز کو تبلیغ اور جوبلی سال کے لئے نصائح

موٴرخہ 11؍نومبر 2022ء کو ورچوئل ملاقات میں حضور انور ایدہ اللہ نے لجنہ ممبرات کے سوالات کے جواب دیئے۔

سوال: ہم اسٹوڈنٹ طلبہ کس طرح احسن رنگ ميں تبليغ کر سکتي ہيں؟

اسي طرح جس طرح ميں نے ابھي ان کو بتايا ہے۔لٹريچر ديں، اپنے فيلو اسٹوڈنٹ سے تعلقات بڑھائيں۔ ان کو يونيورسٹي ميں بتائيں کہ ميں احمدي ہوں۔ اگر آپ کے اچھے اخلاق ہوں گے Morally آپ دوسروں سے بہتر ہوں گي۔ يونيورسٹي ميں جب نماز کا وقت ہو گا تو آپ نماز پڑھ رہي ہوں گي تولڑکياں آپ کو ديکھ کے سمجھيں گي کہ آپ دوسري لڑکيوں سے تھوڑي مختلف ہيں اور پھر خود بھي تعلق رکھيں گي تو اس طرح تعلق بڑھيں گے۔ اسي طر ح تبليغ کريں۔ اسي طرح پھر يونيورسٹيوں ميں اگر ممکن ہو تو سيمينار بھي منعقد کريں۔بعض دفعہ تو دنياوي موضوعات پر سيمينار ہوتے ہيں اور بعض دفعہ کسي ديني موضوع پر سيمينار ہو جائيں۔ Islam and Extremism پر سیمینار کر ليں يا اس طرح کے اور موضوع پر سیمینار کر ليں۔ اس سے پھر آہستہ آہستہ پتہ لگ جائے گا کہ اسلام کي کيا تعليم ہے؟ تبليغ کے بھي رستے کھليں گےاور آپ کےتعلقات بھي وسيع ہوں گے۔پہلے تو يہ ہے کہ اپنا ديني علم بڑھائيں۔ دعاؤں کي طرف توجہ کريں۔ اللہ تعاليٰ سے مدد مانگيں کہ اللہ تعاليٰ مدد کرے کہ اللہ تعاليٰ آپ کو مضبوط اور staunch احمدي بنائے۔ اس کے بعد پھر نمازوں ميں دعاؤں کے ساتھ ساتھ قرآن شريف کا بھي علم حاصل کريں۔ترجمہ پڑھيں، جماعتي لٹريچر پڑھيں پھر اپنے اچھے اخلاق پيدا کريں۔ اسٹوڈنٹ ميں اپنے تعلقات وسيع کريں۔جن کے ساتھ آپ کے فرداً فرداً رابطے ہيں، دوستي ہے، ان کو بھي تبليغ کريں۔ سيمينار کے ذريعے تبليغ ہو سکتي ہے پھر جو بہت قريبي دوست ہو جاتي ہيں ان کو اپنے کسي لجنہ کے فنکشن ميں لے کے آئيں تو اس طرح پھر آہستہ آہستہ تعلقات وسيع ہوجاتے ہيں۔

سوال: اس سال ہمارا جوبلي سال ہے تواس کے ليے ہم نے النصرت رسالے کا سپيشل نمبر نکالنا ہے۔ جس کے ليے ہم لجنہ کي تاريخ پر ريسرچ کر رہے ہيں۔ ميں نے پوچھنا تھا کہ اگر آپ کا کوئي پرسنل واقعہ يا کوئي memory ہو يا حضرت اُمي جان کا کوئي واقعہ يا د ہو يا پھر آپ کي والدہ صاحبہ نے بتايا ہو کہ کس طرح انہوں نے شروع ميں بطور لجنہ صدر کام کيا تھا۔

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’ميں نے ان کو کام کرتے ہوئے ديکھا ہے، اجلاسو ں ميں جاتے ديکھا ہے۔ لجنہ ہمارے گھر ميں ہماري والدہ کے پاس جو کہ ربوہ کي صدر ہوتي تھيں دو، دو گھنٹے کام کرنے کے لئے آجاتي تھيں اور شام کو وہ ہفتے کے مختلف دنوں ميں اجلاسوں پر چلي جاتي تھيں۔ يہي ہم نے ديکھا ہے، يہي واقعات ہيں۔ يہي محنت ہے جو وہ پرانے زمانے ميں کيا کرتے تھے اور پھر خود ان کا ديني علم بھي ہوتا تھا۔پس عہديداروں کو اپنا ديني علم بھي بڑھانا چاہيے۔ يہي ہم نے ان ميں ديکھا ہے۔ اسي طرح پھر تا ريخ سے تاريخ بنتي چلي جاتي ہے۔‘‘

(الفضل آن لائن موٴرخہ 8؍دسمبر2022ء)

پچھلا پڑھیں

تاریخ لجنہ اماء اللہ برازیل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 فروری 2023