• 3 مئی, 2024

فقہی کارنر

قرآن شریف سے فال لینے کی نا پسندیدگی

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ تحریر فرماتے ہیں کہ مولوی محمد اسماعیل مولوی فاضل نے مجھ سے بیان کیا کہ مولوی عبد اللہ صاحب سنوری مرحوم بیان فرماتے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قرآن شریف سے فال لینے سے منع فرمایا ہے۔

(سیرت المہدی جلد1 صفحہ429)

حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ لکھتے ہیں:
قرآن شریف سے فال لینے سے حضرت صاحب عموماً منع فرمایا کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ بہتر یہ ہے کہ جو امر پیش آ وے اس کے متعلق استخارہ کر لیا جاوے۔

(ذکر حبیب از حضرت مفتی محمد صادق صفحہ199)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ بر طانیہ)

پچھلا پڑھیں

تاریخ لجنہ اماء اللہ برازیل

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 فروری 2023