• 14 مئی, 2024

ماہِ صیام آیا

آئیے آئیے!! آپ خوش آمدید
آپ آئے ہیں تو آ گئی گویا عید
آپ کا ہے بڑا خوب صورت سا نام
ہاں! مجھے یاد آیا ہے ماہِ صیام
آپ کی منفرد اک الگ شان ہے
اور یہی آپ کی خاص پہچان ہے
سال میں اک مہینہ ہی آپ آتے ہیں
برکتیں اَن گنت ساتھ میں لا تے ہیں
پہلے عشرہ میں ہیں رحمتوں کے گلاب
روزے جو بھی رکھے ان سے ہو فیضیاب
دوسرا دے ہمیں مغفرت کی ردا
اوڑھ لے جو بھی صائم بنے با صفا
بخش دے ہر خطا اس کی ربّ الوریٰ
دل کی ہر اک بصیرت سے ہو آشنا
آخری عشرہ میں ہے وہ راہِ نجات
جو بھی پائے سنور جائے اس کی حیات
آؤ عابد! یہ برکات حاصل کریں
ربِّ رحماں کی شفقات حاصل کریں

(مبارک احمد عابد۔ امریکہ)

پچھلا پڑھیں

ایم ٹی اے کی نئی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائیٹ کا افتتاح

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ