سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبَحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ، اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ
(تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد15، صفحہ208)
ترجمہ: اللہ تعالیٰ پاک ہے اپنی حمد کے ساتھ۔ اللہ تعالیٰ پاک ہے، بڑی عظمت والا ہے۔ اے اللہ !محمدﷺ پر اور آپﷺ کی آل پر بڑی رحمتیں اور برکات نازل فرما۔
یہ حضرت اقدس مرزا غلام احمد مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام کی مصائب سے نجات پانے کی الہامی دعا ہے۔
پیارے قابل صد احترام آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو جب ایک دفعہ آپ شدید بیمار ہوئے (دعویٰ سے پہلے کا ذکر ہے)۔ تو جو دعا سکھائی گئی اور الہاماً بتائی گئی اس میں درود شامل تھا اور شفاء کے لئے کہا گیا کہ اس کو کرو اور وہ یہ تھا کہ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم۔ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ
(تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد15، صفحہ208)
(خطبہ جمعہ 9 جنوری 2009ء)
(مرسلہ:مریم رحمٰن)