حسنِ اخلاق ہی تمام ترقیات کا زینہ ہے
تاریخ مذاہب پر نظر ڈالنے سے پتا چلتا ہے کہ ہر مذہب نے اپنے پیرو کاروں کو اچھے اخلاق اپنانے کی تعلیم دی ہے، مگر اسلام کی اعلیٰ و ارفع تعلیمات میں جتنا اخلاق حسنہ اور اخلاق فاضلہ پر زور دیا گیا ہے اس کی نظیر باقی مذاہب میں نہیں ملتی۔ اچھے اخلاق سے بہتر کوئی عمل نہیں۔ حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اپنا نمونہ لوگوں کے سا منے پیش کیا۔ اور ایسے اخلاق دکھائے کہ دنیا میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حسن اخلاق سے نہ صرف پتھر دلوں کو موم کیا بلکہ خدا سے دور اور شراب کے رسیا لوگوں کو خدا کی محبت کا اسیر بنا ڈالا۔ اسلام نے اخلاق پر انتہائی زور دیا ہے یہاں تک کہ حضورؐ نے فرمایا ہے کہ خدا کے تول میں کوئی چیز اچھے اخلاق سے زیادہ وزن نہیں رکھتی۔
(ابو داؤد)
(بشریٰ نذیر آفتاب سسکاٹون، کینیڈا)