حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خاںؓ معالج خاص حضرت مصلح موعود ؓ سے انتہا درجہ کی محبت و عشق رکھتے تھے اور وہ اپنے آپ کو حضرت محمودؓ (مصلح موعودؓ) کا ایاز کہا کرتے تھے۔ حضرت محمودؓ چونکہ بانی الفضل تھے۔ اس حوالہ سے حضرت ڈاکٹر صاحب تحریر کرتے ہیں:
’’ہمارے پیارے اخبار الفضل (جس کا اس کے اجراء کے وقت سے میں خریدار ہوں کیونکہ یہ محمود (حضرت خلیفة المسیح الثانیؓ) کا جس کا قدیمی ’’ایاز‘‘ ہوں لگایا ہوا پودا ہے۔ میرا نمبر خریداری 8 ہے۔ حالانکہ میں ان دنوں قادیان سے قریباً ایک سو میل دور پٹیالہ میں رہتا تھا۔‘‘
(ایاز محمود صفحہ 353 از الفضل 15؍فروری 1967ء)