ایک روایت میں ہے کہ اس وقت حضور ﷺ نے یہ دعا بھی مانگی اے میرے اللہ! جو وعدہ تو نے مجھ سے کیا اس کوپورا کر اور مجھے اپنے وعدہ کے مطابق عطا کر۔ اَللّٰہُمَّ اِنَّکَ اِنْ تُھْلِکْ ھٰذِہِ الْعِصَابَۃَ مِنْ اَھْلِ الْاِسْلَامِ لَا تُعْبَدْ فِیْ الْاَرْضِ۔ اے میرے اللہ! اگر یہ مسلمانوں کی جماعت ہلاک کر دی گئی تو پھر زمین میں تیری سچی عبادت کرنے والا کوئی نہیں رہے گا۔
(ترمذی کتاب التفسیر۔ تفسیر سورۃ الانفال)