• 24 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 09۔مئی2020ء

برطانیہ میں 14 روزہ قرنطینہ لازم/  روس میں  فوجی تقریب میں ہزاروں کی شرکت/کورونا ایک امتحان تھا ہمارے طبی نظام کا/یورپ اس وبا کیلئے تیار نہ تھا /امریکہ چائنہ کشیدگی/افغانستان میں  فائرنگ سے ہلاکتیں/وائٹ ہاوس میں کورونا /خسرہ کی وبا کا خطرہ /چائنہ کا شمالی کوریا کی مدد کا اعلان /ساحل سمندر کیلئے بکنگ ہوگی /کیرلہ ہندوستان کا کورونا پر قابو/20 ملین لوگ بے روزگار /جنوبی کوریا میں  کورونا کی آمد ثانی

متاثرہ افراد : 39لاکھ55ہزار                           اموات: 2 لاکھ75ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق متأثرین اموات متأثرین اموات
1. امریکہ 1,245,874 69,889 30,303 2743
2. اٹلی 217,185 30201 1327 243
3. برطانیہ 211,368 31241 4649 626
4. سپینٍ 222,857 26,251 1410 181
5. فرانس 136,578 26188 598 242
6. سعودی عرب 35432 229 1701 10
7. پاکستان 27474 618 1039 19
8. انڈیا 59662 1981 3320 95
9. روس 198,676 1827 10,817 88
10. برازیل 135,106 9146 9888 610

دنیا بھر سے اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 13لاکھ32ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 1لاکھ 99ہزار لوگ  شامل ہیں۔ اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ44 ہزار  اور سپین میں  1 لاکھ31 ہزار ہے۔(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعداد میں 88ہزار3سو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح  اموات میں 5ہزار4سوکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 1,682,338
امریکہ 1,636,841
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 246,022
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 158,523
جنوب مشرقی ایشیا 90,808

https://covid19.who.int/

  • برطانیہ میں بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کے لئے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار  دیئے جانے کا امکان ، ماہرین کے مطابق اس سے سیر وسیاحت   انڈسٹری کو از بس نقصان ہوگا۔(independent.co.uk)
  • چینی حکام کے مطابق کورونا کے اس امتحان میں اپنی کمزوریوں اور طبی سہولیات میں کمی کی طرف اب توجہ دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وبا ہم سب کیلئے ایک امتحان تھی جس کے ذریعہ ہم نے اپنی کمزوریوں اور صلاحیتوں کا بھرپور اندازہ لگایا ہے۔(independent.co.uk)
  • افغانستان کے  صوبہ میں خوراک کے ناقص اقدامات پر احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ  کے نتیجہ میں 7 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ (independent.co.uk)
  • گزشتہ روز امریکی صدر اور نائب صدر کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر  وائٹ ہاؤس کی فضا تسلی بخش تھی البتہ حال ہی میں نائب صدر کے سیکٹری میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک مرتبہ پھر تشویش کی لہر امڈ آئی ہے۔(independent.co.uk)
  • جرمن حکام نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہم یورپی وزراء اور حکام اس وبا کیلئے قطعاً تیار نہ تھےالبتہ آہستہ آہستہ اب یورپی یونین کافی مستعدی سے اس کا مقابلہ کر رہی ہے۔(independent.co.uk)
  • امریکہ میں بعض  سپر سٹورز نے وبا کے دوران سٹور پر کام کرنے والوں کو دیا جانے والا زائد سیکیورٹی بونس ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ (Seattle times)
  • ·        Centers for Disease Control and Preventionکے مطابق کورونا وبا کے باعث بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے میں سستی اور خوف نظر آرہا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ کہیں خسرہ ی وبا بری طرح نہ پھیلنے لگ جائے۔(Seattle times)
  • بیلا روس میں ہزاروں لوگوں نے  Victory Day کی پریڈ   دیکھنے کیلئے اپنی جانیں داؤ پر لگادیں۔ یاد رہے کہ روس میں مبتلا مریضوں کی تعداد  10 ہزار روزانہ کی بنیا د بڑھ رہے ہیں۔(CNN)
  • سپین میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کے برعکس اس سال ساحلین سمندر پر نہانے والوں کی کثرت میں کمی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک موبائیل اپلیکشن کے ذریعہ پہلےسے بکنگ کروانا ہوگی تاکہ جگہ میسر آسکے۔ واضح رہے کہ سپین میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ کے باعث یہ ساحل کافی عرصہ بن رہے ہیں۔(CNN)
  • ہندوستان کی ریاست کیرلہ کے حکام کا دعوی ہے کہ انہوں نے وبا پر قابو پالیا ہے اور اب صرف 16 مریض اب باقی ہیں۔ جبکہ وبا کا ابتداء ہوئے اس علاقہ میں 100 دن سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔(CNN)
  • جنوبی کوریا  میں کورونا کی دوبارہ آمد۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے بہت پہلے اس پر اچھے اقدامات کی وجہ سے دنیا بھر کی توجہ سمیٹی تو تھی البتہ عوام کے کثرت سے نائٹ کلبوں میں جانے اور دیگر اجتماعات کی جگہ پر کثرت کی وجہ سے یہ وبا امڈ آئی ہے ۔ لہذا اب ان کلبوں وغیرہ پر پھر سے پابندی لگادی دئی ہے۔(CNN)
  • امریکہ میں گزشتہ کچھ مہینوں میں  بے روزگار ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 20  ملین تک جاپہنچی ہے۔(CNN)
  • چینی  صدر نے شمالی کوریا کو کورونا کے خلاف جنگ میں ساتھ دینے کی آفر کردی(CNN)
  • ماہرین کے مطابق کورونا وبا نے امریکہ اور چائنہ کے درمیان ایک ایسی تلخ دیوار حائل کردی ہے جو شاید صدیوں بعد کہیں رفع نہ  سکیں گی۔(CNN)

(انیس احمد ندیمؔ)

پچھلا پڑھیں

نور سے کیا مراد ہے

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر23، 09مئی 2020