• 30 اپریل, 2024

اس دن مسلمان بامراد اور خوش ہوں گے

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔

  • ’’قرآن شریف کی پیشگوئی دیکھو۔ الٓمٓ۔ غُلِبَتِ الرُّومُ۔ فِیْ أَدْنَی الْأَرْضِ وَہُم مِّنْ بَعْدِ غَلَبِہِمْ سَیَغْلِبُونَ۔ فِیْ بِضْعِ سِنِیْنَ لِلّٰہِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ وَیَوْمَئِذٍ یَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ۔ (الروم:2تا5) میں اللہ بہت جاننے والا ہوں۔رومی اپنی سرحد میں اہل فارس سے مغلوب ہو گئے ہیں اور بہت ہی جلد چند سال میں یقیناً غالب ہونے والے ہیں پہلے اور آئندہ آنے والے واقعات کا علم اور ان کے اسباب اللہ ہی کے ہاتھ ہیں جس دن رومی غالب ہوں گے وہی دن ہوگا جب مومن بھی خوشی کریں گے۔

اب غور کرکے دیکھو کہ یہ کیسی حیرت انگیز اور جلیل القدر پیشگوئی ہے ایسے وقت میں یہ پیشگوئی کی گئی جب مسلمانوں کی کمزوراور ضعیف حالت خود خطرے میں تھی نہ کوئی سامان تھا، نہ طاقت تھی ایسی حالت میں مخالف کہتے تھے کہ یہ گروہ بہت جلد نیست و نابود ہو جائے گا مدت کی قید بھی اس میں لگا دی اور پھر یَوْمَئِذٍ یَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ کہہ کر دوہری پیشگوئی بنادی یعنی جس روز رومی فارسیوں پر غالب آئیں گے اسی دن مسلمان بھی بامراد ہو کر خوش ہوں گے۔ چنانچہ جس طرح یہ پیشگوئی کی تھی اسی طرح بدرکے روز یہ پوری ہو گئی ادھر رومی غالب آئے اور ادھر مسلمانوں کو فتح ہوئی۔ اسی طرح سورۂ یوسف میں آیات للسائلین کہہ کر اس سارے قصہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بطور پیشگوئی بیان فرمایا ہے۔‘‘

(ملفوظات جلددوم صفحہ31)

  • ’’ابو جہل ہی کو دیکھو کہ بدر کی جنگ میں مباہلہ بھی کرلیا اَللّٰھُمَّ مَنْ کَانَ مِنَّا اَقْطَعُ لِلرِّحْمِ اَفْسَدُ فِیْ الْاَرْضِ فَاحْنَہُ الْیَوْمَ۔ یعنی ہم دونوں میں سے جو زیادہ قطع رحم کرتا ہے اور زمین میں فساد ڈالتا ہے اس کو آج ہی ہلاک کر پھر اسی دن وہ قتل ہو گیا اس کو تو یہی خیال تھا کہ محمد ﷺ نے فساد برپا کر دیا ہے بھائی کو بھائی سے جدا کر دیا ہے اور ہر روز کا فتنہ برپا ہے لوگ آرام سے زندگی بسر کر رہے تھے ناحق ان کو چھیڑ دیا ہے اس کا اسی بناء پر یہ خیال تھا کہ یہ ضرور مفسد ہے۔‘‘

(ملفوظات جلددوم صفحہ508)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 09۔مئی2020ء