جامعہ احمدیہ ہیزلمئر، ہمپشئر یوکے، کے طلباء کی 15دسمبر 2019ء کو حضورانورایدہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ نشست ہوئی اور نشست کا موضوع غزوہ بدر تھا۔آخر میں عزیزان نے بتایا کہ یہ ایک عظیم الشان فتح تھی جس کا ذکر قرآن کریم میں وَ لَقَدۡ نَصَرَکُمُ اللّٰہُ بِبَدۡرٍ وَّاَنۡتُمۡ اَذِّلۃٌ کے الفاظ میں ملتا ہے۔ یہی آیت اس زمانے میں حضرت مسیح موعودؑ کو بھی الہام ہوئی اور آپؑ نے اس زمانے کو بدرکا زمانہ قرار دیا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپؑ کو کشفاً فرمایا کہ ’’جنگِ بدر کا قصہ مت بھولو۔‘‘ اسی الہام کی ایک رنگ میں تعمیل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے بدری صحابہ کے بارے میں خطبات کا سلسلہ ہے۔ حضورِ انور اپنے خطباتِ جمعہ میں بدری اصحابِ نبیؐ کی دلنشیں سیرت کا تذکرہ بیان فرما رہے ہیں تاکہ ہمیں اس جنگ میں شامل ہونے والے مبارک اور مقدس وجودوں کے قصّے یاد رہیں اور ہم بھی ان قربانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیشہ قربانی کے لیے تیار رہیں۔ آمین
’’جنگِ بدر کا قصہ مت بھولو۔‘‘
