• 20 جون, 2021

جماعت احمدیہ سیرالیون کی طرف سے افطار پارٹی

جماعت احمدیہ سیرالیون کی طرف سے افطار پارٹی
سابق نائب صدرِ مملکت کی شرکت

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سیرالیون نے مؤرخہ 29 ؍ اپریل 2021 ء کو احمدیہ ہیڈکوارٹرز فری ٹاؤن میں ایک افطار پارٹی کا انتظام کیا۔ افطار سے قبل مکرم امیر صاحب مولانا سعیدالرحمٰن صاحب نے تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور غروبِ آفتاب ہونے پر سب کو افطاری کروائی گئی۔ اس کے بعد تمام مسلمان مہمانوں نے نمازِ مغرب مسجد میں ادا کی اور واپس آنے پر سب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ کھانے کے بعد مہمانوں کا تعارف کروایا گیا۔

کھانے کے بعد مکرم منیر ابوبکر یوسف صاحب نیشنل جنرل سیکرٹری نے جماعت کا تعارف پیش کیا اور نہایت احسن رنگ میں جماعت کا پیغام تمام شاملین تک پہنچایا۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے مختصر خطاب فرمایا اور بتایا کہ دو روز قبل ہی جماعت کو اس کی خدمات کے تعارف میں حکومتِ سیرالیون کی طرف سے سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ Commander of the Order of the Rokel سے نوازا گیا ہے۔ اختتام پر آپ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام میں شامل ہونے والے چند اہم مہمانوں کے نام درج ذیل ہیں۔

Hon. Victor Bockarie Foh (Former Vice President)
Hon. Anthony Y Brewa (The Attorney General & Minister of Justice)
Hon. Madam Baindu Dassama (Minister of Social Welfare Gender & Children Affairs)
Hon. Mohamed Haji Kella (Deputy Minister of Social Welfare)
Hon. Lawrence Lahai Leema (Deputy Minister of Internal Affairs)
Hon. Umaru Napoleon Koroma (Deputy Minister of Justice)
Hon. Samking K Braima (Deputy Minister Agriculture and Forestry)
Dr. Ibrahim Stevens (Deputy Governor, Bank of Sierra Leone)
Madam Isata Jabbie Kabba (wife of Former President of Sierra Leone Alhaji Ahmad Tejan Kabba)
Mr. Umaru Fofanah (BBC Correspondent)
Justice Alhaji Abubakarr King (President Islamic Forum)
Ambassador Haja Alari Cole (Vice President Islamic Forum)
Justice Haja Musu Damba Kamara
Alhaji Murtadha Sesay (Chairman Hajj Committee)
Commissioner Macksood Gibril Sesay (Former Chairman NEC)
Mr. Nazir Ali Kamanda Bongay (Chief National Fire force)
Sheikh Ahmad Tejan Sillah (Chief Imam Freetown Central Mosque)
Alhaji Osman I Bangura (Chief Imam Qadhafi Mosque)
Alhaji Kelfala Bangura (Military Chief Imam)

ان مہمانوں کے ساتھ ساتھ نیشنل مجلسِ عاملہ سیرالیون، ریجنل مجلسِ عاملہ فری ٹاؤن، نیشنل اور ریجنل مجلسِ عاملہ خدام الاحمدیہ، نیشنل و ریجنل عاملہ مجلس انصار اللہ کے ممبران ، سرکاری افسران، اسلامک فورم کے ممبران اور کاروباری طبقہ سے تعلق رکھنے والے احباب کی ایک بڑی تعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ اللہ کے فضل سے اس تقریب کے ذریعہ سے ان احباب کو جماعت کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔

MTAسیرالیون کی ٹیم نے اس پروگرام کو مکمل کوریج دی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے مختلف فورمزپر اس پروگرام کی رپورٹ اور تصاویر شیئر کی گئیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تبلیغِ حق کی ان مساعی میں برکت ڈالے اور انہیں قبول فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالہادی قریشی۔ نمائندہ روزنامہ الفضل لندن آن لائن ( سیرالیون))

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جون 2021