• 29 اپریل, 2024

اے میرے اللہ! میرے دل میں نور کر دے

خَرَجَ (النبی ؐ) إلى الصَّلَاةِ فَصَلَّى، فَجَعَلَ يقولُ في صَلَاتِهِ، أَوْ فِي سُجُودِهِ:اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا، وَفِي سَمْعِي نُورًا، وَفِي بَصَرِي نُورًا، وَعَنْ يَمِينِي نُورًا، وَعَنْ شِمَالِي نُورًا، وَأَمَامِي نُورًا، وَخَلْفِي نُورًا، وَفَوْقِي نُورًا، وَتَحْتِي نُورًا، وَاجْعَلْ لِّي نُورًا، أَوْ قالَ:وَاجْعَلْنِي نُورًا

(مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین وقصرھا، باب الدعاء فی صلاۃ اللیل وقیامہ)

آنحضورﷺ (فجر کی) نماز کے لئے نکلے، اور نماز ادا کی، آپ نماز میں یا سجدے میں یہ دعا کرنے لگے: اے میرے اللہ! میرے دل میں نور کر دے، میری سماعت میں نور کر دے، میری بصارت میں نور کر دے، میرے دائیں نور کر دے، میرے بائیں نور کر دے، میرے سامنے نور کر دے، میرے پیچھے نور کر دے، میرے اوپر نور کر دے، میرے نیچے نور کر دے، اور میرے لئے نور ہی نور کر دے۔ یا فرمایا: اور مجھے سراپا نور ہی بنا دے۔

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جون 2022