• 19 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

یوم النحر کی دعا

حضرت جابرؓ بن عبد اللہ نے یوم النحر (10ذوالحجہ قربانی کے دن) میں رسول اللہؐ کو قرن الثعالب مقام پر کھڑے دیکھا آپؐ یہ دعا پڑھ رہے تھے:

یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ لاَ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیثُ فَاکْفِنِی شَانِی کُلَّہٗ وَلَا تَکِلْنِی اِلی نَفْسِی طُرْفَۃَ عَیْنٍ

(کتاب الدعاء للطبرانی جلد2 صفحہ1209)

ترجمہ:۔ اے زندہ اے قائم رہنے والے! تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں میں تیری رحمت کے ساتھ تیری مدد مانگتا ہوں میرے سب حال کے لئے تو خود ہی کافی ہو جا اور مجھے ایک لمحہ کے لئے بھی اپنے نفس کے حوالے نہ کرنا۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق صفحہ93 ایڈیشن2014ء)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

گھر سے باہر جانے کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2022