وکٹوریا (آسٹریلیا) میں 14 ہزار متأثرین/ کیلی فورنیا میں سات ہزار نئے کیسز/برازیل میں روزانہ 1 ہزار اموات/ چین میں تقریبا 84 ہزار افراد متأثر/جنوبی کوریا میں کورونا کا دباؤ
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :1 کروڑ96لاکھ70ہزار اموات: 7لاکھ27ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 10447261 |
یورپ | 3545395 |
جنوب مشرقی ایشیا | 2565800 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) | 1634940 |
افریقہ | 872501 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 365606 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | امریکہ | 4897958 | 159930 | 61028 | 1324 |
2 | برازیل | 2962442 | 99572 | 50230 | 1079 |
3 | ہندوستان | 2153010 | 43379 | 64399 | 861 |
(who.int) | |||||
افریقہ |
کُل متأثرین: 10لاکھ 22ہزار اموات: 22ہزار 5سو ریکور ہونے والے: 7لاکھ 6ہزار (BBC) |
||||
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 545476 | 9909 | – | – |
2 | مصر | 95314 | 4992 | 167 | 21 |
3 | نائجیریا | 45687 | 936 | – | – |
دنیا بھر میں اب تک اس وائرس RECOVER ہونے والوں کی کُل تعداد 1 کروڑ 19لاکھ57ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ23لاکھ21ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ میں16لاکھ43ہزار جبکہ ہندوستان میں14لاکھ80ہزار Recover ہوئے ہیں۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 44ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح اموات میں5ہزار5سوکا تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں کورونا کیسز میں مزید اضافہ ہونے سے کل تعداد ساڑھے 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 394 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح مزید 17 نئی اموات واقع ہوچکی ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ریاست بھر میں اب تک 634 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 43 کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔(سی این این)
- امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مزید 7371 کیسز منظر عام پر آنے سے اب تک کی کل تعداد 5 لاکھ 45 ہزار ہوچکی ہے۔ امریکی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا ریڈ زون میں داخل ہوچکا ہے جہاں تقریباً 10 فیصد آبادی کورونا سے متأثر ہوچکی ہے۔(سی این این)
- برازیل میں کورونا وائریس سے اب تک ایک لاکھ افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ملک میں اب تک اوسطااً روزانہ ایک ہزار افراد ہلاک ہورہے ہیں۔(الجزیرہ)
- چین میں مزید 23 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔ان میں سے 15 مقامی مریض جبکہ 8 ایسے افراد ہیں جو بیرون ملک سے سفر کر کے چین میں آئے ہیں۔ملک بھر میں اب تک تقریبا 84 ہزار افراد میں کورونا انفیکشن کی موجودگی ہے۔(الجزیرہ)
- جنوبی کوریا میں کورونا کے مزید 36 نئے مریض منظر عام پر آئے ہیں جس کے بعد کل تعداد ساڑھے 14 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد 305 ہے۔(الجزیرہ)
(ابوحمدانؔ)