• 18 مئی, 2024

جس نے حسن اور حسین سے محبت کی

رسول اللہﷺ حسنؓ اور حسین ؓ سے نہ صرف حد درجہ محبت کرتے تھے بلکہ انہیں اولاد سے بھی بڑھ کر چاہتے تھے اور مختلف انداز میں اپنی محبت کا اظہار فرماتے۔ یہ اسی والہانہ محبت کا نتیجہ ہے کہ آپؐ نے حضرت حسن ؓ اور حسین ؓ کو اپنی طرف منسوب فرمایاہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہر عورت کی اولاد مرد کی جانب منسوب ہوتی ہے سوائے فاطمہ کے دونوں بیٹوں کے کہ ان کا ولی میں ہوں اور یہ میری جانب منسوب ہوتے ہیں۔

(المستدرک، کِتَابُ مَعۡرِفَۃِ الصَّحَیَۃِ، وَمِنۡ مَنَاقِبِ الۡحَسَنِ وَالۡحُسَیۡنِ ابۡنَیۡ بِنۡتِ رَسُوۡلِ اللہ ِ حدیث4776)

ایک مرتبہ آپؐ نے فرمایا:

مَنۡ أَحَبَّ الۡحَسَنَ وَالۡحُسَیۡنَ فَقَدۡ أَحَبَّنِیْ وَمَنۡ أَبۡغَضَھُمَا فَقَدۡأَبۡغَضَنِیْ

جس نے حسن اور حسین (علیہما السلام) سے محبت کی اس نے مجھ (آنحضورﷺ) سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا۔

(سنن ابن ماجہ مقدمۃ الؤلف فَضۡلُ الۡحَسَنِ وَالۡحُسَیۡنِ حدیث143)

پچھلا پڑھیں

صحابہ رسولؐ اور ان کے بچپن نیز ان کی فدائیت کے واقعات

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 اگست 2022