• 5 مئی, 2024

رپورٹ کارگزاری برموقع عید الاضحی برکینا فاسو

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ ساری دنیا میں جہاں حقوق اللہ بجا لانے کی طرف توجہ دلاتی ہے وہاں حقوق العباد کی طرف بھی خاص توجہ دیتی ہے۔ چنانچہ ہر سال بنی نوع انسان کی فلاح وبہبود کے لیے ہزاروں پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ جماعت احمدیہ برکینا فاسو بھی ہر سال بے شمار فلاحی پروگرام کر تی ہے۔ خاص طور عیدوں کے موقع پر غریبوں کا خاص طور پر خیال رکھا جاتا ہے۔ چنانچہ اس سال بھی پچھلے سالوں کی طرح ہزاروں خاندانوں میں عید الاضحیہ کے موقع پر قربانی کاگوشت تقسیم کیا گیا۔ اس کی مختصر رپورٹ پیش خدمت ہے۔

ریجن واگہ ڈوگو

اس سال اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ریجن واگہ ڈوگو ریجن میں 5 بیلوں کی قربانی کر کے 465 خاندانوں تک گوشت تقسیم کرنے کی توفیق ملی۔ اس کے علاوہ 6 بکروں کی قربانی سے 80 سے زائد خاندانوں تک گوشت پہنچایا گیا۔ گوشت صرف احمدی احباب میں ہی نہیں بلکہ غیر احمدی غرباء، ناداراور بیواؤں اور مشن کے ہمسائیوں میں بھی تقسیم کیا گیا ۔ اس سال بھی پچھلے سال کی طرح واگہ ڈوگو میں موجود جماعت احمدیہ کی وسیع زمین بستان مہدی میں عید الاضحیہ کے دوسرے دن پکنک کا پروگرام بنایا گیا۔ چنانچہ سینکڑوں خدام انصار، اطفال اور لجنہ بستان مہدی اکھٹے ہوئے۔ سب نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور تمام شاملین خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ دوپہر بعد نماز ظہر و عصر افراد جماعت میں کھانا تقسیم کیا گیا اور بعد ازاں پھر کھیلوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ واگہ ڈوگو کے خدام اور جامعۃ المبشرین برکینافاسو کے طلباء کے مابین فٹ بال کادوستانہ میچ کھیلا گیا جو کہ جامعہ کے طلباءنے جیت لیا۔

ریجن کایا

کا یا ریجن میں اس سال 4 گائیں 10 بکروں کی قربانی کی گئی چنانچہ ان کے ذریعہ 610 خاندانوں مستفید ہوئے

ریجن ڈوری

ڈوری ریجن میں اس سال 2 بیلوں، 4 بھیڑوں اور 5 بکروں کی قربانی کی گئی ۔ اس کا گوشت تقریبا ً 50 گاؤں میں تقسیم کیا گیا۔ اس طرح تقریباً 297 گھرانے قربانی کے گوشت سے مستفید ہوئے۔ اس سال بھی ہر سال کی طرح جیل میں قربانی کا جانور دیا گیا۔ نیز گورم گورم کی میئر ی میں بھی گوشت تقسیم کیا گیا۔

ریجن تینکو ڈوگو

اس سال تینگو ڈوگو میں دو گائیوں اور 7 بکروں کی قربانی کی گئی۔ چنانچہ قربانی کا گوشت 9 جماعتوں اور 3 مقامات کے 435 فیملیز تک پہنچایا گیا۔ اس کے علاوہ عید کے دوسرے دن خدام الاحمدیہ کی طرف سے ایک پکنک کا انتظام بھی کیا گیا جس میں 30 افراد شامل ہوئے۔

ریجن فادا

اس سال فادا ریجن کی 5 جماعتوں میں گوشت تقسیم کیا گیا جس سے 400 فیملیز مستفید ہوئیں۔

ریجن کدگو

ریجن کدگو میں 2 گائیں اور 7 بکرے قربان کیے گئے۔ ان سے 6 جماعتوں کی 550 فیملیز قربانی کے گوشت سے مستفید ہوئیں۔مستفید ہونے والوں میں احمدیوں کے علاوہ غیر احمدی حضرات، ہمسائے، غرباء اور کارکنان شامل تھے۔ کدگوشہر کے جیل میں بھی جماعت کی طرف سے قربانی کا جانور دیا گیا۔

ریجن ددگو

اس سال ددگو ریجن میں 3 گائیں اور 11 بکرے قربان کیے گئے۔ اس سے 14 جماعتوں کی 350 فیمیلیز مستفید ہوئیں۔اس کے علاوہ ددگو شہر کے جیل میں بھی قربانی کا جانور کا تحفہ دیا گیا۔

ریجن بوبو

اس سال بوبو ریجن میں 4 گائیں اور 14 بکروں کی قربانی کی گئی۔چنانچہ ریجن کی ایک ہزار سے زائد فیملیز قربانی کے گوشت سے مستفید ہوئیں۔

ریجن برومو

اس سال برومو ریجن میں 2 گائیں اور 9 بکرے قربان کیے گئے۔ جس سے 18 جماعتوں کے 210 گھرانے مستفید ہوئے

ریجن بانفورہ

اس سال بانفورہ ریجن میں مختلف شہروں میں جماعت کی طرف سے قربانی کی گئی۔ چنانچہ بانفورہ شہر میں گائے ذبح کی گئی اور تقریبا 50 فیملیز میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ ایک گائے کی قربانی ینگلوگو شہر میں کی گئی، وہاں بھی احمدی احباب کے ساتھ ساتھ غیر از جماعت دوستوں میں عیدی تقسیم کی گئی۔ اس کے علاوہ ایک اور گائے کی قربانی سوباگا شہر میں کی گئی۔ نیز توروکورو، کوکورو، سدرادوگو، لیتی فاسو، مچراڈوگو، تاغا، چمپوگرا، دونا، برگاڈوگو، لوماگارا، نرفنڈوگومیں بکرے قربان کئے گئے اور افراد جماعت میں گوشت تقسیم کیا گیا۔ تقریباہر گاؤں میں 15 سے 20 گھرانے گوشت سے مستفید ہوئے۔ بانفورہ شہر میں باربی کیو کا انتظام بھی کیا گیا جس میں14 خدام، 6انصاراور35 لجنہ شامل ہوئیں۔

ریجن لیو

اس سال لیو ریجن میں 2 عدد بیل اور 8 بکروں کی قربانی کی گئی۔ چنانچہ اس سے ریجن کی 11 جماعتوں کے 1350 افراد مستفید ہوئے۔

ریجن ٹونگاں

اس سال ٹونگاں ریجن میں ایک گائے اور 7 بھیڑوں کی قربانی کی گئی۔چنانچہ قربانی کا گوشت 11 جماعتوں کے 213 فیمیلیز تک پہنچایا گیا۔ ریجن کی مختلف جماعتوں میں باقاعدہ نماز عید ادا کی گئی جن میں 1173؍افراد شامل ہوئے۔

ریجن وایوگیا

وایو گیا ریجن میں اس سال 2 گائیں اور 7 بھیڑوں کی قربانی کی گئی۔ قربانی کے گوشت سے 400 گھرانے مستفید ہوئے۔

ریجن گاوا

اس سال گاوا ریجن کی 10 جماعتوں کے 460 افراد میں گوشت تقسیم کیا گیا۔

(مبارک احمد منیر۔ نمائندہ الفضل برکینا فاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 اگست 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ