• 26 اپریل, 2024

ازل سے ہوا اہتمام خلافت

ازل سے ہوا اہتمام خلافت
ابد تک رہے گا نظام خلافت

بتایا ہے قرآن میں یہ خدا نے
پیا پہلے آدم نے جام خلافت

ملائک کی جس سے جبینیں ہیں روشن
وہ ہے خاک بیت الحرام خلافت

پتنگے محبت کے جلتے ہیں جس میں
وہ ہے شعلہ شمعِ بام خلافت

رہِ راست پاتے ہیں جس سے مسافر
وہ ہے نورِ ماہِ تمام خلافت

وہ طائر ہے بھٹکا ہوا بوستاں کا
نہیں جس کی گردن میں دام خلافت

پکارا ہے تنویر پھر میکدے سے
پیو آکے کأس الکرام خلافت

(مکرم شیخ روشن دین تنویر صاحب)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

سکول جانے والے بچوں کے لئے Coronavirus کی دوائیں