• 2 مئی, 2024

حضرت لقمان کی اپنے بیٹے کو نصائح

الله تعالیٰ نے قرآن کریم میں حضرت لقمان علیه السلام کی اپنے بیٹے کو کی جانے والی نصائح جو سورۃ لقمان آیت 14 تا آیت 20 میں بیان فرمائی ہیں۔ ہمارے بچے بھی آج ان کے مخاطب ہیں جنہیں ان کو ہر وقت مد نظر رکھنا چا ہیے۔ وه یہ ہیں:

یٰبُنَیَّ لَا تُشۡرِکۡ بِاللّٰہِ ؕؔ اِنَّ الشِّرۡکَ لَظُلۡمٌ عَظِیۡمٌ

ترجمہ: اے میرے پیارے بیٹے! اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہرا۔ یقیناً شرک ایک بہت بڑا ظلم ہے۔

وَ وَصَّیۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَیۡہِ

ترجمہ: اور ہم نے انسان کو اس کے والدین کے حق میں تاکیدی نصیحت کی۔

اَنِ اشۡکُرۡ لِیۡ وَ لِوَالِدَیۡکَ ؕ اِلَیَّ الۡمَصِیۡرُ

ترجمہ: (اُسے ہم نے یہ تاکیدی نصیحت کی) کہ میرا شکر ادا کر اور اپنے والدین کا بھی۔ میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔

وَ اِنۡ جَاہَدٰکَ عَلٰۤی اَنۡ تُشۡرِکَ بِیۡ مَا لَیۡسَ لَکَ بِہٖ عِلۡمٌ ۙ فَلَا تُطِعۡہُمَا وَ صَاحِبۡہُمَا فِی الدُّنۡیَا مَعۡرُوۡفًا

ترجمہ : اور اگر وہ دونوں (بھی) تجھ سے جھگڑا کریں کہ تُو میرا شریک ٹھہرا جس کا تجھے کوئی علم نہیں تو ان دونوں کی اطاعت نہ کر۔ اور اُن دونوں کے ساتھ دنیا میں دستور کے مطابق رفاقت جاری رکھ۔

یٰبُنَیَّ اِنَّہَاۤ اِنۡ تَکُ مِثۡقَالَ حَبَّۃٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ فَتَکُنۡ فِیۡ صَخۡرَۃٍ اَوۡ فِی السَّمٰوٰتِ اَوۡ فِی الۡاَرۡضِ یَاۡتِ بِہَا اللّٰہُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ لَطِیۡفٌ خَبِیۡرٌ

ترجمہ: اے میرے پیارے بیٹے! یقیناً اگر رائی کے دانے کے برابر بھی کوئی چیز ہو پس وہ کسی چٹان میں (دبی ہوئی) ہو یا آسمانوں یا زمین میں کہیں بھی ہو، اللہ اسے ضرور لے آئے گا۔ یقیناً اللہ بہت باریک بین (اور) باخبر ہے۔

یٰبُنَیَّ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ

ترجمہ: اے میرے پیارے بیٹے! نماز کو قائم کر۔

وَ اۡمُرۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ

ترجمہ: اور اچھی باتوں کا حکم دے۔

وَ انۡہَ عَنِ الۡمُنۡکَرِ

ترجمہ: اور ناپسندیدہ باتوں سے منع کر۔

وَ اصۡبِرۡ عَلٰی مَاۤ اَصَابَکَ

ترجمہ: اور اُس (مصیبت) پر صبر کر جو تجھے پہنچے۔

10۔ وَ لَا تُصَعِّرۡ خَدَّکَ لِلنَّاسِ

ترجمہ: اور (نخوت سے) انسانوں کے لئے اپنے گال نہ پُھلا۔

11۔ وَ لَا تَمۡشِ فِی الۡاَرۡضِ مَرَحًا

ترجمہ: اور زمین میں یونہی اکڑتے ہوئے نہ پھر۔

12۔ وَ اقۡصِدۡ فِیۡ مَشۡیِکَ

اور اپنی چال میں میانہ رَوی اختیار کر۔

13۔ وَ اغۡضُضۡ مِنۡ صَوۡتِکَ

ترجمہ: اور اپنی آواز کو دھیما رکھ۔

الله تعالیٰ ہم میں ہر ایک کو ان پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ آمین

(ابو سعید)

پچھلا پڑھیں

اظہار تشکر

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 ستمبر 2021