• 25 اپریل, 2024

اظہار تشکر

• مکرمہ خالدہ احمد لکھتی ہیں :
ہم سب بہن بھائی ادارہ الفضل آن لاین کے توسط سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور تمام احباب جماعت کے شکرگزار ہیں۔ جنہوں نے ہماری والدہ محترمہ پروفیسر سیدہ نسیم سعید اہلیہ محمد سعید احمد صاحب انجینئر جن کی وفات 17جولائی 2021ء کو ہوئی، پر ہم سے ہر رنگ میں اظہار افسوس کیا۔خصوصا پیارے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ جنہوں نے از راہ شفقت خطبہ جمعہ میں امی جان کا ذکر خیر کیا اور نماز جنازہ پڑھای۔ اس موقع پر ہم خاندان مسیح موعود علیہ السلام، ذیلی تنظیم و تمام اعلیٰ عہدے داران کے بے حد مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے شدید گرمی اور وبائی صورت حال میں تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے والدہ صاحبہ کے جنازے میں شرکت کی۔ دنیا بھر سےڈھیروں چاہنے والوں نے ٹیلی فونک پیغامات کے ذریعےسے ہماری ڈھارس بندھائی۔ میں ان تمام خواتین و حضرات کی بھی بہت ممنون ہوں جنہوں نے مختلف شہروں سے گھر آکر اظہار تعزیت کیا۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر دے اور حضور انور کی دعائیں ہمارے حق میں قبول فرمائے آمین۔ ہم سب کو اپنے والدین کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

گالی دینا جاہلیت کی عادت ہے