• 26 اپریل, 2024

اعلان نکاح

• مکرم وسیم احمد سروعہ مبلغ سلسلہ شمالی مقدونیہ یہ اعلان کرواتے ہیں که۔
حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت مؤرخہ 21.08.2021 کو بعد نماز عصر مسجد مبارک اسلام آباد میں خاکسار کی بیٹی عزیزہ صائمہ احمد واقفہ نو کا نکاح عزیزم عمار احمد ابن مکرم امتیاز احمد آف جرمنی کے ساتھ پڑھایا اور دعا کرائی۔ عزیزم عمار احمد کی طرف سے مکرم حافظ اعجاز احمد طاہر اور عزیزہ صائمہ احمد کی طرف سے مکرم عبد الماجد طاہر ایڈیشنل وکیل التبشیر نے ایجاب و قبول کیا۔ عزیزم عمار احمد مکرم چوہدری مقصود احمد اٹھوال کے پوتے اور مکرم ملک محمد رفیق مرحوم سابق صدر محلہ دارالصدر غربی ربوہ کے نواسے ہیں۔ جبکہ عزیزہ صائمہ احمد مکرم چوہدری رشید احمد سروعہ مرحوم کی پوتی اور مکرم چوہدری محمد اسماعیل سروعہ کی نواسی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عزیزم عمار احمد کے نانا مکرم ملک محمد رفیق اور عزیزہ صائمہ احمد کے نانا مکرم چوہدری محمد اسماعیل سروعہ دونوں نے فرقان بٹالین میں اکھٹے خدمت کی توفیق حاصل کی تھی۔ احباب سے اس رشتہ کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

ادارہ الفضل کی جانب سے فریقین مبارک باد قبول کریں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 8 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

جنت کا دروازہ