اللہ پر بھروسہ
کوئی بھی فیصلہ کرنے کا پہلا اصول یہ ہےکہ پہلے اسکے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر اچھی طرح سوچ لیا جائےاور دعا میں وقت لگا کر اللہ تعالیٰ سے رہنمائی طلب کی جائے۔ اور دوسرا اصول یہ ہے کہ شرح صدر کے ساتھ کئے گئے فیصلے کو بلا وجہ شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔
جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے:
فَاِذَا عَزَمۡتَ فَتَوَکَّلۡ عَلَی اللّٰہِ
(آل عمران: 159)
ترجمہ: جب تم رائے پختہ کر کے کسی بات کا عزم کر لو تو اللہ پر بھروسہ کرو۔
(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)