• 26 اپریل, 2024

جلسہ سالانہ

ہر سمت ندا ہوگی، جلسے کا سماں ہوگا
مخلوق خدا ہوگی، جلسے کا سماں ہوگا
مغرب کی فضاؤں میں تکبیر کے نعروں سے
روحانی شفاء ہو گی، جلسے کا سماں ہوگا
جب عالمی بیعت میں اک نور سا اترے گا
ہر دل میں ضیاء ہو گی، جلسے کا سماں ہوگا
دنیا کو بتائیں گے، دنیا میں نذیر آیا
اک صوت سماء ہوگی، جلسے کا سماں ہوگا
لب ذکرِ خدا سے ہی تسکین جو پائیں گے
آنکھوں میں حیا ہو گی، جلسے کا سماں ہوگا
برکات کو پانے کی، حسنات کو پانے کی
ہر وقت صدا ہو گی، جلسے کا سماں ہوگا
اسلام کے دامن میں دنیا کو بلانے کی
تقریب بپا ہو گی، جلسے کا سماں ہوگا
مجھ کو بھی فراز ! اک دن آقا سے لپٹنے کی
توفیق عطا ہو گی، جلسے کا سماں ہوگا

(اطہر حفیظ فراز)

پچھلا پڑھیں

رپورٹ معائنہ جلسہ سالانہ جرمنی 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ