مکرمہ سدرۃ المنتہیٰ کینیڈا سے اعلان بھجواتی ہیں کہ خاکسار کے تایا مکرم رانا خالد احمد صاحب ساکن خیر پور ضلع بہاولپور بقضائے الہیٰ مورخہ 16 اکتوبر 2020 کو 61 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
مرحوم پنجوقتہ نماز کے پابند تھے، سلسلہ کے لئے غیرت رکھنے والے، شفیق اور حلیم مزاج اور شدید حالات اور تناؤ میں بھی دلجوئی کرنے اور مثبت ماحول کو فروغ دینے کی خاص صلاحیت رکھتے تھے۔ محنت کش کی زندگی گزاری اور انکی مہمان نوازی کا ہر ایک گواہ ہے۔ مربیان اور معلمین کی خاص طور پر مہمان نوازی کرتے اور ان کا اپنی اولاد کی طرح خیال رکھتے تھے ۔ انکی یاد سے سب سے پہلے ایک مسکراتا ہوا چہرہ ہی ابھر کرذہن میں آتا ہے۔ خلافت اور خلیفہ وقت سے خاص عشق رکھتے تھے اور ہر مشکل میں صرف خلیفہ وقت کو اپنی تمام مشکلات بتاتے اور دعا کی درخواست کرتے۔
مرحوم اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ مورخہ 17 اکتوبر 2020 کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔ تین بچے غیر شادی شدہ ہیں۔ پیارے آقا اور تمام احباب کی خدمت میں دعاکی خاص درخواست ہے اللہ تعالیٰ انکے درجات بلند کرے، رحمت کا سلوک فرمائے اور مغفرت کی چادر میں ڈھانپ لے اور اہل کا ہمیشہ متکفل ہو۔ آمین