• 26 اپریل, 2024

من ہائم میں مجلس انصاراللہ جرمنی کے 2 روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد

بسم اللہ الرحمن الرحیم

من ہائم میں مجلس انصاراللہ جرمنی کے 2 روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد

منتظم رپورٹنگ۔۔منور علی شاہد

 مجلس انصاراللہ جرمنی کا چالیسویں سالانہ اجتماع دینی اور روحانی برکات بانٹتا ہوا اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کیساتھ مورخہ سات نومبر بروز اتوار خیرو عافیت سے اختتام پذیر ہو گیا الحمد للہ۔ روزنامہ الفضل آن لائن میں 2 دنوں کے وقار عمل اور پہلے دن کی رپورٹ کی اشاعت کے بعدذیل کی سطور میں اجتماع کے آخری روز کی روئیداد سپرد قلم ہے۔ سالانہ اجتماع کے دوسرے اور آخری دن کا آغاز نماز فجر اور درس سے ہوا۔ مکرم حافظ ظفراللہ صاحب نے پڑہائی اور درس دیا تھا اور تقریبا250 احباب نے نماز فجر ادا کی۔ اس کے بعد پروگرام کے مطابق آٹھ بجے شاملین اجتماع نے ناشتہ شروع کیا جو ساڑھے نو بجے تک جاری رہا اور آج کا پہلا پروگرام ورزشی مقابلہ (فائنل) تھے جو دس بجے صبح سے لیکر ساڑھے گیارہ بجے تک جاری رہے۔اجتماعی مقابلہ جات فٹ بال، والی بال، رسہ کشی اور کرکٹ کے فائنل اورانفرادی مقابلوں کے فائنل آج کھیلے گئے۔اس کے بعد ساڑھے گیارہ بجے علمی مقابلوں میں مقابلہ نظم کے فائنل منعقد ہوئے جو وقفہ برائے طعام ونماز ظہر و عصر تک جاری رہے۔انصار نے ان تمام مقابلوں میں پورے جوش و جذبہ کیساتھ شرکت کی اجتماع کے موقع پر لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں دو دنوں میں 150 مریضوں کو دیکھا گیا۔ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عطاء المنان صاحب نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں دس سے بارہ افراد تھے جنہوں نے چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع پر احباب کو اپنی روٹین کی ادویات نہیں بھولنی چاہیں اور ساتھ رکھنی چاہیں یہ بہت ضروری بات ہے۔

 سالانہ اجتماع کا آخری اجلاس تین بجے کے قریب مکرم نیشنل امیر صاحب جرمنی کی صدارت میں شروع ہوا۔مکرم مسعود احمد گل صاحب نے قرآن پاک کی تلاوت کی، تلاوت کا اردو ترجمعہ مکرم منور اکمل فانی صاحب جبکہ جرمن زبان میں ترجمعہ مکرم راشد محمود صاحب نے پڑھا۔ اس کے بعد محترم مبارک احمد شاہد صاحب صدر مجلس انصاراللہ جرمنی عہد دہرایا۔ عہد کے بعد مکرم شیخ خالد محمود صاحب نے خوش الحانی کیساتھ نظم پڑھی۔اس کے بعد مکرم ظفر احمد ناگی صاحب (نائب صدر صف دوم) نے بحیثت منتظم اعلیٰ، اجتماع کی تیاریوں سے متعلق ”اجتماع کمیٹی“ کی کارگزاری رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ بعد ازاں مکرم امیر صاحب جرمنی نے انفرادی، اجتماعی علمی،ورزشی مقابلوں کے علاوہ دیگر انعام ہولڈرز انصاروں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔ سالانہ مقالہ نویسی بعنوان ”قرآن جواہرات کی تھیلی ہے“ میں اول انعام مکرم ظہیر احمد خاں صاحب مجلس Neuhof حاصل کیا۔ مضمون نویسی بعنوان ”خلافت کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے“ میں اول انعام مکرم فضل احمد راشد صاحب مجلسMünster نے حاصل کیا۔مقابلہ فائنل پرچہ کتاب ” گورنمنٹ انگریزی اور جہاد“  حل کرنے میں اول انعام نیر اقبال صاحب مجلس روڈ گاؤ نے حاصل کیا۔ علمی مقابلوں پہلی پوزیشنیں لینے والے انصار اور ٹیموں کے نام درج زیل ہیں اجتماعی مقابلہ بیت بازی میں علاقہ ناصر باغ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی مقابلوں میں مقابلہ جرمن تقریر میں اول مکرم خواجہ رفیق احمد صاحب، مقابلہ نظم صف اول مکرم شیخ خالد محمود صاحب اور صف دوم میں مکرم سعید احمد خان صاحب۔ مقابلہ تقریر صف اول میں اول مکرم میر عبد الطیف صاحب اور صف دوم میں مکرم مجیب اللہ مانگٹ صاحب۔ مقابلہ معیارصف اول میں مکرم ثاقب مسعود صاحب اول اور صف دوم میں مکرم حافظ طارق چیمہ صاحب۔ خصوصی مقابلہ حسن قرات میں پہلی پوزیشن مکرم محمد کساوت صاحب نے حاصل کی۔اسی طرح گزشتہ سال بہترین حسن کارکردگی کا علم انعامی مجلس Rödermark  نے  حاصل کیا اور اس کے زعیم صاحب مجلس مکرم ساجد خواجہ صاحب نے علم انعامی وصول کیا۔ صف اول اور دوم کے ورزشی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں کے نام درج زیل ہیں۔ صف دوم کے مقابلہ چار سو میٹر میں مکرم ندیم احمد صاحب نے اول  پوزیشن حاصل کی۔ واکنگ 1000میٹر صف اول میں مکرم چوہدری سفیر الدین صاحب اور صف دوم میں مکرم ندیم احمد صاحب۔ مقابلہ کلائی پکڑنا صف اول میں مکرم محمد اقبال ڈوگر صاحب اور صف دوم میں مکرم فخر زمان صاحب۔مقابلہ مشاہدہ معائنہ میں اول مکرم خواجہ رفیق احمد صاحب تھے۔ اجتماعی مقابلے، علاقائی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے تھے مقابلہ والی بال میں علاقہ Nord کی ٹیم اول رہی، کرکٹ میں پہلی پوزیشن ناصر باغ کی ٹیم نے حاصل کی۔رسہ کشی میں پہلی پوزیشن Hessen Süd کی ٹیم نے حاصل کی، مقابلہ فٹ بال میں پہلی پوزیشنNord نے حاصل کی۔تقسیم انعامات کے بعد مکرم نیشنل امیر صاحب نے ”تقویٰ“ کے موضوع پراظہار خیال کرتے ہوئے انصار کی توجہ ذمہ داریوں اور تربیتی امور کی فکر کیساتھ مبذول کرائی اور آٹھ نومبر سے شروع ہونے والے عشرہ تربیت کو پوری ذمہ داری کیساتھ منانے کی طرف توجہ دلائی۔ مکرم امیر صاحب کے خطاب کے بعد حضور انور کی ہدایت و ارشاد کی تعمیل میں حضور ایدہ اللہ کا خطاب فرمودہ بموقع سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ برطانیہ شاملین اجتماع کو سنایا گیا اور اس کے بعد مکرم صدر صاحب مجلس انصاراللہ جرمنی نے اپنے اختتامی کلمات میں تمام شاملین اجتماع، اجتماع کمیٹی اور مربیان سلسلہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجتماع کی تیاری،کاموں اور علمی پروگراموں میں بھرپور تعاون کیا اور سب کی بخیریت گھروں  میں پہنچنے کی دعا کی۔ آخر پر مکرم نیشنل امیر صاحب جرمنی نے اختتامی دعا کرائی جس کیساتھ ہی تقریبا سوا چھ بجے شام مجلس انصاراللہ جرمنی کا چالیسواں سالانہ اجتماع بخیریت اپنے اختتا م کو پہنچا۔۔ آج آخری دن اجتماع کی حاضری2517 تھی

(منور علی شاہد  منتظم رپورٹنگ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

فرشتے جس کی راہیں پھول برسا کر سجاتے ہیں