اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ , وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْقَسْوَةِ وَالْغَفْلَةِ وَالْعَيْلَةِ، وَالذِّلَّةِ، وَالْمَسْكَنَةِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفُسُوقِ، وَالشِّقَاقِ، وَالنِّفَاقِ، وَالسُّمْعَةِ، وَالرِّيَاءِ , وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الصَّمَمِ، وَالْبَكَمِ، وَالْجُنُونِ، وَالْبَرَصِ، وَالْجُذَامِ، وَسَيِّءِ الْأَسْقَامِ
(المعجم الصغیر للطبرانی باب الجیم حدیث نمبر 316)
ترجمہ: اے میرے اللہ! میں عاجزی اور سستی سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں سخت دلی ، غفلت ، غربت اور ذلت ومسکنت سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔اور میں نافرمانی،دشمنی ،نفاق،شہرت اور ریاءسے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ میں بہرے اور گونگے پن ،جنون ، برص، جذام اور تمام بری بیماریوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
یہ پیارے رسول ِکریمﷺ کی تمام بری بیماریوں سے بچنے کی افضل دعا ہے۔
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے ۔
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)