• 18 مئی, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

مہمان کا استقبال اور وداع

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: آدمی اپنے مہمان کا استقبال دروازے سے باہر نکل کر کرے اور رخصت کے وقت گھر کے دروازے تک پہنچائے۔ (بخاری)

مہمان کے عزت واحترام کے لیے استقبال اور وداع کے وقت دروازے تک جانا مہمان نوازی کے آداب میں شامل ہے۔ کئی دفعہ اچھی خاطر مدارت کے بعد مہمان کو دروازے تک آئے بغیر اندر سے رخصت کر دیا جاتا ہے جو مہمان نوازی کی شان کے خلاف ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ اپنے مہمانوں کے اکرام ضیف کی خاطر خود استقبال کرتے اور کئی دفعہ یکے تک خود وداع کرنے ساتھ جاتے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

اعلان نکاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 دسمبر 2021