• 20 مئی, 2024

علامات المقربین

خدا سے وہی لوگ کرتے ہیں پیار
جو سب کچھ ہی کرتے ہیں اس پر نثار

اسی فکر میں رہتے ہیں روز و شب
کہ راضی وہ دلدار ہوتا ہے کب

اُسے دے چکے مال و جان بار بار
ابھی خوف دل میں کہ ہیں نابکار

لگاتے ہیں دل اپنا اس پاک سے
وہی پاک جاتے ہیں اس خاک سے

(نشان آسمانی صفحہ46 مطبوعہ 1892ء)


قادر مطلق کے حضور

اک کرشمہ اپنی قدرت کا دکھا
تجھ کو سب قدرت ہے اے ربُّ الوریٰ

حق پرستی کا مٹا جاتا ہے نام
اک نشاں دکھلا کہ ہو حجت تمام

(آسمانی فیصلہ صفحہ8 مطبوعہ 1892ء)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعتہ المبارک فرمودہ مؤرخہ 7؍جنوری 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ