• 19 مئی, 2024

آج کی دعا

سَجَدَ وَجْهِي لِلَّذِي خَلَقَهٗ وَشَقَّ سَمْعَهٗ وَبَصَرَهٗ بِحَوْلِهٖ وَقُوَّتِهٖ

(ترمذی أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺبَاب مَا يَقُولُ فِي سُجُودِ الْقُرْآن حدیث: 3425)

ترجمہ: میرے چہرے نے اس ذات کو سجدہ کیا ہے جس نے اسے بنایا، اور اپنی خاص طاقت اور قدرت سے اسے سننے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔

حضرت ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺرات کے وقت قرآن کے سجدوں میں یہ دعا پڑھتے تھے۔

پھرایک اور دعا یوں مذکور ہے

اَللّٰهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعْ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِي عِنْدَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلْهَا مِنِّي كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ

(ترمذی أَبْوَابُ السَّفَرِبَاب مَا يَقُولُ فِي سُجُودِ الْقُرْآنِ حدیث: 579)

ترجمہ : اے اللہ! اس کے بدلے تو میرے لیے اجر لکھ دے، اور اس کے بدلے میرا بوجھ مجھ سے ہٹادے، اور اسے میرے لیے اپنے پاس ذخیرہ بنالے، اور اسے مجھ سے تو اسی طرح قبول فرماجیسے تونے اپنے بندے داؤد سے قبول کیا تھا۔

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی اکرمﷺ کے پاس آکر عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے آج رات خواب میں دیکھاکہ میں ایک درخت کے پیچھے صلاۃ پڑھ رہاہوں، میں نے سجدہ کیا تو میرے سجدے کے ساتھ اس درخت نے بھی سجدہ کیا، پھرمیں نے اسے سنا، وہ کہہ رہا تھا (مندرجہ بالا دعا)۔

قرآن کریم میں جن آیات میں سجدہ آتا ہے ان میں مندرجہ بالا دعائیں بھی پڑھی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بعض دعائیں احادیث میں مذکور ہیں۔

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

لائبیریا کے شہر گانٹا میں احمدیہ کلینک کا افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2022