• 26 اپریل, 2024

فقہی کارنر

کیا دو افراد کا جمعہ ہوسکتا ہے؟

یہ مسئلہ پیش ہوا کہ دواحمدی کسی گاؤں میں ہوں تو وہ بھی جمعہ پڑھ لیا کریں یا نہ؟

مولوی محمد احسن صاحب سے خطاب فرمایا تو انہوں نے عرض کیا کہ دو سے جماعت ہو جاتی ہے۔ اس لئے جمعہ بھی ہو جاتا ہے فرمایا :
’’ہاں پڑھ لیا کریں۔ فقہاء نے تین آدمی لکھے ہیں اگر کوئی اکیلا ہو تو وہ اپنی بیوی وغیرہ کو پیچھے کھڑا کر کے تعداد پوری کرسکتا ہے۔‘‘

( بدر 14 مارچ 1907 صفحہ5)

(داؤد احمد عابد۔مربی سلسلہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

لائبیریا کے شہر گانٹا میں احمدیہ کلینک کا افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2022