• 19 اپریل, 2024

لجنہ اماء اللہ گھانا کی صدسالہ تاسیس لجنہ تقریبات کا آغاز

صدسالہ تقریبات لجنہ اماءاللہ گھانا کا تھیم Building Resilience in Self Reformation: A Path to Peace and Sustainable مقرر کیا گیا ہے۔

صدسالہ تقریب کا افتتاح
بمقام احمدیہ مسلم مشن ہیڈ کواٹر اکرا،گھانا

لجنہ اماء اللہ گھانا کی تقریبات کا آغاز اتوار 13؍نومبر 2022ء کو احمدیہ مسلم مشن ہاؤس، اوسو نیانیبا اسٹیٹس، اکرا میں کیا گیا۔ جس میں نیشنل صدر لجنہ گھانا نے مہمان ممبرات کو خوش آمدید کہا۔دنیا میں دو صد ممالک میں قائم سلسلہ احمدیہ کی ذیلی تنظیم لجنہ اماء اللہ کی طرح لجنہ اماء اللہ گھانا کی بھی صدسالہ لجنہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ چنانچہ اس سے دو عشرے قبل موٴرخہ 21؍اکتوبر 2021ء کو صدسالہ لجنہ تقریبات گھاناکےلئے ذیل کا پریس ریلیز جاری کیا گیا:

Ahmadiyya Muslim Women (Lajna Imaillah) Ghana to launch Global Centenary Celebration

21/10/22:
The Women’s Association of the Ahmadiyya Muslim Community in Ghana is set to launch a year-long celebration in commemoration of the global Centenary Anniversary of Lajna Ima’illah. The theme for Ghana’s celebration is: Building Resilience in Self Reformation: A Path to Peace and Sustainable Development. The Women’s Association of the Ahmadiyya Muslim Community was established on 25th December 1922 to foster unity, promote spiritual and moral education, and advance the welfare issues of women and children within the community across the world. Lajna Ima’illah is established in over 200 countries across the world with our international headquarters in the United Kingdom. Each country will be executing a series of activities over the year for its celebration.

The National Sadr (President) of Lajna Imaillah Ghana Hajia Anisa Nasirdeen Iddrissu says ‘‘under the current trend of events across the world, it is time for women to get involved in the high spiritual development of the society so as to instill the fear of God and the love for the world in the hearts and minds of our people. I call on my members to gear up and actively participate in all the programs lined up for this soul lifting period’’. The Ghana chapter celebrations will be launched in Accra as follows: Date: 13th November Time: 9:00 AM Venue: Ahmadiyya Mission House, Osu Nyaniba Estates. We look forward to welcoming your participation and also opportunities to discuss the works and impact of Lajna Imaillah in Ghana. Jazakum Ullaha Ahsanal Jazaa (May God bless you with the best of rewards), Amen.

The General Secretary,
Lajna Imaillah Ghana

تاریخ لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کے مطابق لجنہ اماء اللہ کی تاسیس دسمبر 1922ء میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے قائم فرمائی۔ احمدی مستورات کی اس تنظیم کو دیگر ممالک کی طرح گھانا میں 17؍نومبر بروز اتوار 2022ء کو لانچ کردیا گیا۔ قبل از ایک پریس ریلیز جاری کی گئی (جس کا اوپر ذکر کر دیا گیا ہے) اس سلسلہ میں ایک بڑی تقریب احمدیہ مسلم مشن ہیڈکوارٹر کی حال ہی میں تعمیر شدہ ایک خوبصورت مسجد میں کیا گیا۔ جس میں ملک بھر کی لجنہ تنظیم کی نمائندہ ممبرات نے شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں نیشنل عاملہ کی مرکزی کارکنات کے علاوہ سابقہ عہدیداران بھی شامل ہوئیں۔ جن میں سے بعض ممبرات نے لجنہ گھانا کے تنظیمی تجربات اور واقعات کا ذکر کیا نیز اپنے تجربات نئی نسل کے لئے بیان کئے۔

صدسالہ لجنہ اماء اللہ تقریبات منانے کے لئے ‘‘Building Resilience in Self Reformation: A Path to ‘Peace and Sustainable Development’ کا تھیم مقرر کیا گیا ہے۔

اس تقریب کے دوران لجنہ اماء اللہ نے صدسالہ لجنہ تقریبات کے آغاز کے حوالہ سے تیار شدہ کیک بھی کاٹا۔ مکرم امیر و مشنری انچارج احمدیہ مسلم مشن گھانا نے نیشنل عاملہ و صدر لجنہ گھانا کی خصوصی درخواست پر اس تقریب میں دعا کے لئے شرکت کی۔نیشنل صدر گھانا مکرمہ حاجیہ انیسہ ناصرالدین نے اس موقع پر اس تقریب کا مقصد بیان کیا۔ جس کے مطابق دوران سال لجنہ اماء اللہ کے مختلف تنظیمی، تعلیمی، تربیتی اصلاحی، سماجی،خدمت خلق اور رفاہ عامہ کے پروگرام نیز نیشنل، ریجنل، ضلعی اور مقامی سطح پر تقریبات و اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں اور آئندہ دوران سال بھی کئے جائیں گے۔ جیساکہ ان پر گزشتہ کئی ماہ سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ مکرم صدر صاحبہ نے اس موقعہ پر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ اور لجنہ اماءاللہ گھانا کی مختصر تاریخ بیان کرتے ہوئے ان کے مقاصد کو بھی اجاگر کیا اور بتایا کہ لجنہ اماء اللہ اس وقت 200 سے زائد ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔ (جس کا بعد میں گھانا کے پرنٹ و سوشل میڈیا پر ذکر کیا گیا۔)

لجنہ اماء اللہ گھانا میں احمدیہ مسلم مشن کی خواتین کی انجمن ایل آئی جی [LIG] سے معروف ہے۔لجنہ اماء اللہ گھانا نے صد سالہ شروعات کے طور پر، گھانا میں مختلف مقامات پر 7,000 سے زیادہ نئےدرخت لگائے ہیں اور ملک بھر میں بعض بچوں کے ہسپتالوں اور یتیم خانوں کو عطیات و تحائف دیے جاچکے ہیں۔

اس موقع پر اطلاعات کی نائب وزیر، میڈم فاطمہ ابوبکر نے مسلم خواتین کوٹاسک کیا کہ وہ ضلعی، اسمبلی، میونسپل، انتخابی اور دیگر سطحوں پر اپنے آپ کو منتخب شعبہ جات کے لیے پیش کریں۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی خواتین بچوں کو اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے رسمی تعلیم کو سنجیدگی سے لینے کی ترغیب دیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ سیکولر اور اسلامی دونوں تعلیم کو سنجیدگی سے لیں اور نوجوان نسل میں اچھا رویہ پیدا کریں کیونکہ یہ رویہ ایک بہتر مستقبل کی کامیابی کا ضامن ہوگا۔

اس تقریب کی مہمان Osu اوسو علاقہ کی پیراماؤنٹ کوئین Naa Akua Ntswaban IVنا اکوا نٹسوابان چہارم نے کہا کہ اگر آپ ایک مرد کو تعلیم دیتے ہیں تو آپ ایک فرد کو تعلیم دیتے ہیں لیکن اگر آپ ایک عورت کو تعلیم دیتے ہیں تو آپ پوری قوم کو تعلیم دیتے ہیں۔موصوفہ خواتین کو جوش و جذبہ، اعتماد اور قیادت کے شعبوں میں فوقیت حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب دی کیونکہ مرد جو کچھ کر سکتے ہیں، خواتین ان سے بہتر کر سکتی ہیں۔

لجنہ اماء اللہ گھانا کے مقرر کردہ تھیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے لجنہ میگزین خدیجہ Khadija کی سابق مدیرہ، نیشنل عاملہ کی سابق رکن اور ایک سرگرم ممبر میڈم سکینہ بونسو نے کہا کہ تھیم کا ایک اہم جملہ اپنی اصلاح کرنا بھی ہے جو مسلمانوں کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ پہلے اپنی اصلاح کے بارے میں سوچیں اور نرمی و تواضع پیدا کریں، جو انہیں اعلیٰ اخلاقی اور روحانی بلندیوں پر پہنچانے کا باعث بنے گی۔جو ملک اور دنیا کے لیے پائیدار ترقی اور دیگر ہر قسم کی کامیابی کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔ قومی عروج و زوال کا انحصار اپنی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر منحصر ہے۔ امن کے بغیر کوئی ترقی ممکن نہیں۔ مسلمانوں کو ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینے کی ضرورت ہے اور اپنی قیادت کے انتخاب میں دیانتداری کی ضرورت ہے۔

اس تقریب میں مولانا محمد بن صالح امیر و مشنری انچارج احمدیہ مسلم مشن گھانا نے اپنے خطاب میں لجنہ اماءاللہ گھانا کی تنظیمی خدمات بالخصوص گھانا میں خدمات کو سراہا۔ آج لجنہ اماء اللہ عورت کو جدید دنیا کے طوق سے آزاد کرانے کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔دنیا میں اس امر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ مسلمان خواتین اس دنیا میں موجود تمام اداروں کے معاملات میں کلیدی و انتظامی کردار ادا کرسکتی ہیں اور کر رہی ہیں۔

صدسالہ تقریبات کے لئے
لجنہ گھانا کے اہداف

صدسالہ تقریبات کے لئے لجنہ گھانا تقریبات کمیٹی نے لجنہ ممبرات کو جو اہداف دیے ان کا خلاصہ حسب ذیل ہے:

  • حفظ قرآن پراجیکٹ: منتخب سورتوں کا حفظ یا تیسواں پارہ حفظ کرنا۔ شعبہ تعلیم کے تحت اس ٹارگٹ میں ناصرات الاحمدیہ حصہ لے گی۔ چنانچہ اب تک 25 زون کی 11,973 لجنہ ممبرات سورۃ النباء حفظ کر رہی ہیں۔جبکہ 19 زون کی 169 ناصرات منتخب سورتیں حفظ کر رہی ہیں۔
  • یہ کہ پچیس فیصد شہری مجالس قرآن کریم کا لفظی ترجمہ سیکھیں۔ چنانچہ اس سلسلہ میں اب تک 110 ممبرات لجنہ اور 45 ناصرات لفظی ترجمہ قرآن سیکھ رہی ہیں۔
  • باترجمہ نماز سیکھنے کے پراجیکٹ کے تحت اب تک25 اضلاع سے 3235 ممبرات نماز باترجمہ سیکھ چکی ہیں۔ جب کہ 18 زونز کی 1440 ناصرات بھی باترجمہ نماز سیکھ چکی ہیں۔
  • یہ کہ تیس فیصد ممبرات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی 90 کتب بشمول ملفوظات مسیح موعودؑ کا مکمل مطالعہ کریں گی۔ چنانچہ اب تک کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال اس میں 1990ء ممبرات ملفوظات اور بعض دیگر کتب کے اقتباسات کا مطالعہ کر چکی ہیں۔
  • اس موقع پر لجنہ میگزین کا ایک صدسالہ نمبر تیار کرنے کا بھی منصوبہ ہے جس کی ذمہ داری لجنہ اشاعت کمیٹی سونپی گئی ہے جس پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
  • لجنہ گھانا کے شعبہ صحت جسمانی کے تحت پیس ہیلتھ واک کے انتظامات کیے گئے جس کے تحت 429 امن ہیلتھ واک کا انعقاد کیا جاچکا ہے۔ان پیس ہیلتھ واکس میں7,758 ناصرات اور لجنہ نے حصہ لیا۔
  • دوران سال شعبہ تعلیم و تربیت کے آیات قرآنیہ، احادیث نبویہ اور تحریرات حضرت مسیح موعودؑ کے مختصرتربیتی اقتباسات چھ ماہ تک ہزاروں ممبرات میں سرکولیٹ کیے گئے۔ ان ٹارگٹس کے علاوہ متعدد دیگر تعلیم و تربیتی اور اصلاحی امور بھی شامل ہیں جیسے کہ تاریخ لجنہ اماء اللہ گھانا۔

ان تمام صدسالہ ٹارگٹس اور ان کی تعمیل کا ذکر آئندہ کیا جائے گا۔ دعا کے بعد یہ اہم تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ جسے سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر بھی نشر کیا گیا۔

(احمد طاہر مرزا۔ گھانا)

پچھلا پڑھیں

شادی پر مبارکباد کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2023