• 29 اپریل, 2024

اگر اختلاف رائے کو چھوڑ دیں

حضرت مسیح موعودعلیہ السلام فرماتے ہیں:
’’اگر اختلاف رائے کو چھوڑ دیں اور ایک کی اطاعت کریں جس کی اطاعت کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے پھر جس کام کو چاہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے۔ اس میں یہی تو سرّ ہے۔ اللہ تعالیٰ توحید کو پسند فرماتا ہے اور یہ وحدت قائم نہیں ہوسکتی جب تک اطاعت نہ کی جاوے‘‘

(تفسیر حضرت مسیح موعودؑ جلد سوم صفحہ318 زیر آیت النساء:60)

پھر آپؑ فرماتے ہیں :
’’غرض صحابہؓ کی سی حالت اور وحدت کی ضرورت اب بھی ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو جو مسیح موعود کے ہاتھ سے تیار ہو رہی ہے اُسی جماعت کے ساتھ شامل کیا ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیارکی تھی اور چونکہ جماعت کی ترقی ایسے ہی لوگوں کے نمونوں سے ہوتی ہے اس لئے تم جو مسیح موعودؑ کی جماعت کہلا کر صحابہ کی جماعت سے ملنے کی آرزو رکھتے ہو اپنے اندر صحابہ کا رنگ پیدا کرو۔ اطاعت ہو تو ویسی ہو۔ باہم محبت اور اخوت ہو تو ویسی ہو۔ غرض ہر رنگ میں، ہر صورت میں تم وہی شکل اختیار کرو جو صحابہ کی تھی‘‘

(تفسیر حضرت مسیح موعودؑ جلد سوم صفحہ319 زیر آیت النساء: 60)

پچھلا پڑھیں

بینن (Benin) میں ایک خوبصورت مسجد کا افتتاح

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مارچ 2022