• 9 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

قرض و دیگر کمزوریوں کے دور ہونے کی ایک اور دعا

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو امامہؓ کو نماز کے وقت میں پریشان حالت میں مسجد میں دیکھا تو وجہ پوچھی انہوں نے قرض اور بعض دوسری پریشانیوں کا ذکر کیا۔ رسول کریمؐ نے فرمایا کہ مَیں تمہیں ایسی دُعا نہ سکھاؤں جس سے تیرے قرض اور پریشانیاں دور ہوں۔ پھر آپؐ نے فرمایا صبح و شام یہ دُعا پڑھا کرو۔ ابو امامہؓ کہتے ہیں مَیں نے یہ دُعا آزما کر دیکھی اللہ نے میری ساری پریشانیاں اور قرض دور کر دیئے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الھَمِّ وَالْحُزنِ، وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَ الْکَسَلِ وَاَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ،وَاَعُوذُبِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الْدَّیْنِ وَ قَہْرِ الرِّجَالِ

(ابو داؤد کتاب الوتر باب الاستعاذہ)

ترجمہ: اے اللہ! مَیں ہم و غم سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور عاجز رہ جانے اور سستی سے بھی تیری پناہ کا طالب ہوں۔ مَیں بزدلی اوربخل سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں نیز قرض کے غالب آنے اور لوگوں کے نیچے دب جانے سے بھی تیری پناہ چاہتا ہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ144)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

نائب صدرگیمبیا کی وفات پر جماعت کی طرف سے تعزیتی وفد و پیغام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مارچ 2023