خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ فجی کو ماہ فروری میں يوم مصلح موعودؓ کے حوالے سے ملک بھر میں متعدد پروگرامز کرنے کی توفیق ملی۔
ان پروگرامز میں پیشگوئی مصلح موعود حضرت مسیح موعودؑ کے الفاظ میں سنائی گئی ۔ اس مبارک پیشگوئی کے نتیجے میں ہونے والی جماعتی ترقیات کے بارے میں احباب کو بتایا گیا۔ جماعتوں کے مبلغین، معلمین اور مشنریز نے نہایت احسن رنگ میں تقاریر کیں۔ احباب کو یہ بتایا گیا کہ اپنی اپنی ذات میں ہر فرد جماعت ’’مصلح‘‘ بننے کی کو شش کرے۔
فجی کی جماعتوں میں پیشگوئی مصلح موعود کے جلسوں کے انعقاد میں احباب کی حاضری اس طرح رہی۔
- جماعت احمدیہ صوا۔حاضری 90
- جماعت احمدیہ لمباسہ۔حاضری 36
- جماعت احمدیہ نسروانگا۔حاضری 37
- جماعت احمدیہ سینگاگا۔حاضری 27
- جماعت احمدیہ دلودہ۔حاضری 35
- جماعت احمدیہ تایونی۔حاضری 20
- جماعت احمدیہ مارو،ناندی، لٹوکا۔ حاضری 108
- جماعت احمدیہ سیگاٹوکا۔بک سٹال، تبلیغ سال، کتب اور پمفلٹس کی تقسیم، لٹریچر کی تقسیم۔
اللہ تعالیٰ تمام احباب جماعت اور ان پروگرامز کے شاملین کو حتّی الوسع حضرت مصلح موعودؓ سے متعلق پیشگوئی کو سمجھنے اور ان کی سیرت طیبہ کو اپنانے کی توفیق عطا فرمائے اور اس ذریعہ سے بھی احباب جماعت کو خلافت احمدیہ کے ساتھ اپناعہد نبھانے والا بنائے۔ آمین ثم آمین