• 5 مئی, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 24، 10 ۔مئی 2020ء

  • لاک ڈاؤن پھر بحال کرد یا جائے گا
  • معاشرتی ہمدردی کی جھلک
  • کیا گھانا  حکومت کا اقدام درست تھا

افریقہ میں کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال

کل مریض تندرست ہونے والے اموات
57,870 20,824 2,154

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک متاثرین
1 جنوبی افریقہ 9420
2 مصر 8964
3 مراکش 5910
4 الجیریا 5558
5 گھانا 4263

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2828 مریضوں اور67 اموات کا اضافہ۔

لاک ڈاؤن پھر بحال کرد یا جائے گا

نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر ، لاگوس کے گورنر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر شہری اپنے معاشرتی فاصلے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے تو کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کو بحال کردیا جا ئے گا۔ (بی بی سی  افریقہ)

معاشرتی ہمدردی کی جھلک

Eritrea کے وزیر اطلاعات Yemane Meskel نے  اپنے ٹویٹر پربیان جاری کیاکہ  اریٹیریا میں  مالکان نے کرایہ معاف کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا یہ تازہ ترین رجحان ہے جس میں معاشرتی ہمدردی، اورہمارے ے ملک کی بھرپور ثقافت جھلکتی ہے۔ (بی بی سی  افریقہ)

کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے

جبوتی کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ جبوتی  افریقہ  کا چھوٹا ساملک ہے  جس میں  کورونا وائرس کے  کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔لیکن اس کے باوجود  اقتصادی وجوہات کی بناء پر لاک ڈاؤن ختم  کیا جا رہا ہے۔محمود علی یوسف نے ٹویٹر پیغامات کے ذریعہ کہا کہ کل سے لاک ڈاؤن  کھلنے کا عمل  شروع ہوجائے گا۔اس کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ لوگوں کو اپنی زندگی بسر کرنے اور کام پر جانے کی ضرورت ہے۔” (الجزیرہ)

کورونا اور جنگ کی مصیبت ایک ساتھ

کیمرون کے  ایک اہم علیحدگی پسند گروہ نے  لوگوں کو  کورونا وائرس  وبا کی مصیبت سے بچانے کے لئے 29 مارچ کو جنگ بندی کا اعلان کیا تھا ۔ لیکن  جنگ بندی کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں اور اشتعال انگیزی  جاری ہے۔   (بی بی سی افریقہ)

کیا حکومتی اقدام درست تھا

جمعہ  کے روز  ایک دن میں 900 سے زائد کیسز کا  ریکارڈ اضافے  ہونے کے بعد  مغربی افریقہ میں گھاناسب سے زیادہ  متاثر  ملک  بن کر سامنے آیا ہے ۔  18 افراد کی موت اور 323 صحت یابیوں کے ساتھ 4263 کیسز ہیں۔

ان اعدادوشمار نے اس بات پربحث چھیڑ دی ہے کہ  کیا حکومت کا  اپریل میں تین ہاٹ سپاٹ میں لگائے  گئے  لاک ڈاؤن کو اٹھانا درست اقدام تھا۔  africanews.com

گھانا دیسی دوائی کا تجزیہ کرے گا

گھانا نے تصدیق کی کہ اسے مڈگاسکر  سے  COVID-Organics کی پیش کش کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دوائی  سائنسی تجزیہ کے لئے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایف ڈی اے) کے پاس بھیج دی  جائے گی۔ africanews.com

امداد کا شکریہ

ایتھوپیامیں کورونا کیسز  کی مجموعی طور پر تعداد 210 ہو گئی ہے ۔ کل ہفتہ کے روز  16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیر اعظم نے  امریکی حکومت سے COVID-19  کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ۔ africanews.com

انسانی بنیادوں پر مدد

سنٹرل افریقہ  نے وبا پر قابو پانے کے لئے یورپی کمیشن سے امداد لینا شروع کردی ہے۔ یورپی کمیشن ہیومینیٹری ایڈ سول پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی ہوائی سروس   انسانی بنیادوں پر کورونا کے  خلاف  اقدامات کرنے میں سامان کی ترسیل میں مدد دے گی۔ افریقہ نیوز )

کرفیو ختم کرنے کا علان

مالی میں کورونا کے  لگ بھگ 700  کیسز ہیں ۔ تاہم  ملک کے وزیر اعظم نے ہفتہ کو قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ کورونا کی وجہ سے نافذ کردہ کرفیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔(malijet)

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ برکینا فاسو)

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ 10۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 مئی 2020