• 7 مئی, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ 10۔مئی2020ء

روس کے ہسپتال میں آگ لگ گئی/ پوپ کا یورپی یونین کو پیغام/کورونا سے بچے بھی متأثر ہونے لگے/آسٹریلیا میں 10 مظاہرین گرفتار /روس میں کورونا کی صورتحال تشویشناک/برطانیہ نے کورونا نعرہ تبدیل کرلیا/جنوبی کوریا میں کورونا کی دوسری لہر کا امکان / اوباما کی تنقید

متاثرہ افراد : 40لاکھ44ہزار                           اموات: 2 لاکھ80ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
    متأثرین اموات متأثرین اموات
  پاکستان 29,465 639 1991 21
  روس 209,688 1,915 11,012 88
  ایران 106,220 6,589 1,529 48

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecover ہونے والوں کی تعداد 13لاکھ 82ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 13ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ 45 ہزار اور سپین میں 1 لاکھ34 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں95ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 6ہزار4سوکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
یورپ 1,682,338
امریکہ 1,655,378
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 251,741
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 159,662
جنوب مشرقی ایشیا 92,000

https://covid19.who.int/

  • جنوبی کوریا میں کورونا کی شدت میں اضافہ ہونے لگا۔ حکومت نے عوام کو کورونا کی دوسری لہر سے انتہائی خبردار رہنے کی تلقین کردی۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے بہت جلد انتہائی مفید اقدامات کر کے اس پر قابو پا لیا تھا البتہ عوام کی غفلت اور کلبوں میں جانے کی کثرت سے یہ وبا عود آئی۔جنوبی کوریا کے صدر نے عوام کو احتیاط برتنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا  ہے کہ حفاظتی تدابیر اور احتیاطیں تب تک تمام نہیں ہوں گی جب تک وبا تمام نہ ہوجائے(بی بی سی)
  • امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا پر کئے جانے والے انتظامات دراصل حواس باختاؤں کے اقدامات لگ رہے ہیں جو کسی طور پربھی منظم دکھائی نہیں دیتے۔(بی بی سی)
  • فرانس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  اموات کی تعداد 80 رہی جو پچھلے پورے ماہ میں سب سے کم تعداد ہے۔ (بی بی سی)
  • جرمنی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ایک مرتبہ پھر صورتحال  تشویشناک دکھائی دینے لگی ہے۔ ماہرین کے مطابق جرمنی میں ایک سے دوسرے انسان تک وبا کے پھیلنے کی شرح 1.1ہے ۔ جو کہ 1 سے زائد ہونے پر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔(بی بی سی)
  • برطانیہ کے  ایک وزیر نے حکومت کا کورونا سے متعلق نعرہ  stay at home’  کو نئے نعرہ  ‘stay alert’.کے ساتھ تبدیل کرنے کے فیصلہ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لوگوں میں مزید تشویش پیدا ہوگی نہ کہ ان کیلئے آسانی۔ نعرے تو عوام کے ذہنوں کو  انتہائی  واضح رکھنے کیلئے ہوتے ہیں۔ جبکہ چند وزراء نے اس تبدیلی کو سراہا ہے  کہ بہتر ی کیلئے تبدیلی ضروری ہے۔(بی بی سی)
  • روس میں کورونا متأثرین کی تعداد میں روز بروز انتہائی شدت سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ ہفتہ سے 10 ہزار افراد ہر روز اس سے متأثر ہورہے ہیں۔ یوں روس دنیا میں 5واں ملک ہے جہاں کورونا کی شدت بہت زیادہ ہے۔ البتہ خوش آئیند بات یہ ہے کہ ابھی تک روس میں شرح اموات  میں اضافہ نہیں ہوا ۔(بی بی سی)
  • وکٹوریا (آسٹریلیا) میں  پولیس نے  لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 10  افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ان پر 1600 آسٹریلوی ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جارہی ہے۔(بی بی سی)
  • موجودہ وبا سے جہاں بچوں کے  متأثر نہ ہونے کی خبریں گردش میں رہیں وہیں گزشتہ چند روز سے نیویارک میں کافی بچوں کو ہسپتال میں داخل کروانا پڑا جن میں کورونا سے ملتی جلتی علامات کی تشخیص ہوئی جس پر عالمی ادارہ کو بھی  کھٹکا گزرا۔ اسی طرح کے کیسز یورپ میں بھی بعض جگہ رپورٹ ہورہے ہیں۔ البتہ گزشتہ دنوں نیویارک میں 3 بچوں کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ (بی بی سی)
  • پوپ  فارنسیس نے یورپی یونین سے  یکجا ہوکر اس وبا سے مقابلہ کی اپیل کی ہے۔(بی بی سی)
  • روسی شہر ماسکو  کے ایک مقامی ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ایک مریض ہلاک  جبکہ کئی سینکڑوں کو فوری طور پر باہر نکالنا پڑا۔  تفصیلات کے مطابق ماسکو کا یہ ہسپتال کورونا کے مریضوں کیلئے مختص تھا ۔(الجزیرہ)

انیس احمد ندیمؔ۔ جاپان

نمائندہ روزنامہ الفضل لندن (آن لائن)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر23، 09مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر 24، 10 ۔مئی 2020ء