• 20 اپریل, 2024

فقہی کارنر

قرآن کریم میں سب قوانین موجود ہیں

حضرت اقدس مسیح موعودؑ فرماتے ہیں: آنحضرت ﷺ کو اس ملک کے لئے نہ صرف رسول کر کے بھیجا بلکہ اس ملک کا بادشاہ بھی بنا دیا اور قرآن شریف کو ایک ایسے قانون کی طرح مکمل کیا جس میں دیوانی، فوجداری، مالی سب ہدایتیں ہیں سو آنحضرت ﷺ بحیثیت ایک بادشاہ ہونے کے تمام فرقوں کے حاکم تھے اور ہر ایک مذہب کے لوگ اپنے مقدمات آپ سے فیصلہ کراتے تھے۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ ایک مسلمان اور ایک یہودی کا آنجناب کی عدالت میں مقدمہ آیا تو آ نجناب نے تحقیقات کے بعد یہودی کو سچا کہا اور مسلمان پر اُس کے دعوے کی ڈگری کی۔

(چشمہٴ معرفت،روحانی خزائن جلد23 صفحہ242۔243)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

پچھلا پڑھیں

وطن سے محبت، ایمان کا حصّہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2022