• 19 اپریل, 2024

خدام الاحمدیہ گھانا کی ماہانہ عطیہ خون مہم میں شرکت

جماعت احمدیہ گھانا بحیثیت جماعت گزشتہ کئی سالوں سے ہزاروں کی تعداد میں ملکی ہسپتالوں ، بلڈ بینکس اور بلڈ ڈونرز سنٹزر میں ہزاروں خون کی بوتلیں عطیہ کرچکی ہے۔ اور گزشتہ ایک دہائی سے بالخصوص جلسہ سالانہ کے موقع پر ہرسال ہزاروں خون کی بوتلیں عطیہ کرکے حکومتی اور ملکی سطح پر اس خدمت خلق کے باب میں تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ حاصل کرچکی ہے اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

امسال ماہ جنوری 2022 میں نیشنل صدر مجلس خدام الاحمدیہ گھانا مکرم ناصر احمد بونسو نے مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کو یہ ٹاسک دیاکہ ماہ جنوری کو خدام الاحمدیہ گھانابطور بلڈ ڈونیشن ماہ کے طور پر منائے گی۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس مہم میں گھانا کے 15 زونوں کے سینکڑوں خدام نے لبیک کہا۔

مجلس خدام الاحمدیہ گھانا کے مہتمم خدمت خلق مکرم عبدالشکور اباکاہ اور ان کی ٹیم نے اس مہم میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ نیشنل سطح پر منائی جانے والی خدمت خلق کی اس مہم میں مجموعی طور پر 697 افراد نے حصہ لیا اور 538 خون کی بوتلیں اکھٹی کی گئیں جن کا اس کا نقشہ کچھ یوں بنتا ہے۔

نمبرہسپتالشرکاءعطیہ
1Ewim ہسپتال1714
2Traumaہسپتال6048
3رومن کیتھلک ہسپتال4530
4میری ٹائم انٹرنیشنل3720
5Komfo Anokye6050
6احمدیہ ہسپتال ڈبواسی4134
7Tarkwa ہسپتال4231
8ٹیچی مان گورنمنٹ ہسپتال6451
9Damango
گورنمنٹ ہسپتال
3430
10ٹمالے ریجنل ہسپتال4028
11Walewale
گورنمنٹ ہسپتال
6459
12Dobile
گورنمنٹ ہسپتال
4530
13ایسٹرن ریجنل ہسپتال88
14سینٹرل ریجنل ہسپتال10070
15Yendi ضلعی ہسپتال4035
ٹوٹل697538

اس کامیاب ٹاسک کے بعد مہتم خدام الاحمدیہ گھانا نے اپنے ایک انٹرویو میں اس عظیم الشان خدمت خلق کے بارہ میں بتایا کہ:
عطیہ خون کی مہم جماعت احمدیہ گھانا کا ایک علمبردار منصوبہ رہا ہے۔ بالخصوص جلسہ سالانہ گھانا کے دوران لائف سیونگ منصوبہ رہا ہے۔ Ahmadiyya Blood Drive کو گھانا میں سب سے پہلے جماعت احمدیہ نے ہی جاری کی۔

عوام الناس کی زندگیاں بچانے کے لئے خدمت خلق کی اس مہم کےلئے گزشتہ کئی سالوں سے جلسہ سالانہ کے مواقع پرہم کامیابی سے کوشاں ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں عطیات خون کی بوتلیں گھانا کے گورنمنٹ اور نجی ہسپتالوں نیز بلڈ بینکس کو عطیہ کرچکے ہیں۔ تاہم Covid-19 کے پھیلاؤ کی وجہ سے احمدیہ مشن نے اس بات کو یقینی بنانےکے لئے علیحدہ انتظامات کیے ہیں کہ مجلس خدام الاحمدیہ کے اراکین اپنے مقامی علاقوں میں خون عطیہ کرنے کی موجودہ مہم کو کامیاب بنائیں۔

گھانا نیوز ایجنسی (جی این اے) کے ساتھ ایک انٹرویو میں مہتمم خدمت خلق خدام الاحمدیہ گھانا مسٹر عبدالشکور کوبینا اباکاہ نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی جماعت احمدیہ گھانا کے انسانی فلاح وبہبود کے کئی منصوبے مکمل کرچکی ہے۔ عطیہ خون کرنے سے قومی خون کے ذخیرہ کی صلاحیت میں اضافہ کرکے ہسپتالوں اور بلڈ سروسز مراکز کو ایمرجنسی کی صورت میں بہت مدد ملتی ہے۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ہسپتالوں کی ہنگامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ اسی طرح جیلوں کی ضروریات کی طرف جماعت احمدیہ کی توجہ مرکوز ہے۔

اب ملکی ہسپتالوں میں احمدیہ مشن کی طرف سے عطیہ کردہ خون پر بھی انحصار کیا جانے لگا ہے۔ گھانا کے ہسپتالوں کی طرف سے ہمیں مسلسل رضاکارانہ خون کے عطیہ کے لئے کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ ہر روز، بچے کی پیدائش میں زچہ بچہ کے خون ضائع ہونےکے نتیجے میں اموات واقع ہوجاتی ہیں ۔اسی طرح. کینسر اور حادثے کے شکار اور دیگر مریضوں کو زندہ رکھنے کے لئے انتقال خون کی ضرورت ہوتی ہے اور بدقسمتی سے،خون کی کمی کی وجہ سے بہت سے سرجریوں کو ملتوی کرنا پڑتا ہے۔

مسٹر Abakah اباکاہ نے بتایا کہ خون کا عطیہ دینے کے بہت سے فوائد بھی ہیں اور وہ ذاتی طور اس کے عینی شاہد ہیں۔ وہ پندرہ سال کی عمر سے ہمیشہ خون عطیہ کرکے دوسروں کی زندگی بچانے میں اپنی قلبی خوشی محسوس کرتے ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم کے مطابق، انسان کی تخلیق کا مقصد اللہ کی عبادت کرنا اور بنی نوع انسان کی خدمت کرنا ہے اور خون عطیہ کرکے مدد کرنا بھی ایک قسم کی عبادت ہے۔ سال رواں کے اختتام تک جماعت احمدیہ گھانا 4200خون عطیات دینے کی امید رکھتی ہے۔ موجودہ مہم کے دوران ہم کیپ کوسٹ ٹیچنگ ہسپتال (سی سی ٹی ایچ)، گریٹر اکرا ریجنل ہسپتال، ٹراما سپیشلسٹ ہسپتال، سینٹرل ہسپتال، کیتھولک ہسپتال، کوفوریڈوا ریجنل ہسپتال، ٹرکوا میونسپل ہسپتال،احمدیہ ہسپتال ڈبواسی اور ملک بھر میں دیگر علاقائی اور میونسپل ہسپتالوں میں یہ عطیات دے چکے ہیں۔

(احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل آن لائن گھانا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جون 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ