• 29 اپریل, 2024

آئندہ نسلوں کی تربیت کے تقاضے

حضورانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 5 مارچ 2004ء کے خطبہ جمعہ میں ارشادفرمایا:
اس زمانے میں ہم احمدیوں پر عدل و انصاف کو قائم رکھنے کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔کیونکہ ہم اس بات کے دعوے دار ہیں کہ ہم نے اس زمانے کے امام کو پہچانا اور اس کی بیعت میں شامل ہوئے۔وہ امام جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حَکَم اور عدل کہا ہے۔جہاں وہ امام ان خصوصیات کا حامل ہو گا،وہاں اس کے ماننے والوں سے بھی یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ عدل کے اعلیٰ معیار قائم کریں…….اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے مطابق اس دنیا میں امن،صلح اور عدل کی فضا پیدا کرنے والے ہوں،قائم کرنے والے ہوں اور اس لحاظ سے اپنی نسلوں کی تربیت کرنے والے بھی ہوں۔کیونکہ آئندہ دنیا کے جوحالات ہونے ہیں اس میں احمدی کا کردار ایک بہت اہم کردار ہو گا جو اس کو ادا کرنا ہو گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

(الفضل انٹر نیشنل لنڈن 19تا25مارچ2004ء ص8)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 10 جولائی 2020ء