• 25 اپریل, 2024

جماعت احمد یہ کے قیام کی غرض و غایت

ستائیسویں جلسہ سالانہ کینیڈا 2003ء کے موقع پر افتتاحی پیغام

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:

جماعت احمد یہ کے قیام کی غرض و غایت

اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ کو اس لئے قائم فر مایاہے کہ اسلام کی اس دلکش تعلیم کو از سر نو زندہ کر یں اور دنیا کو بتائے کہ اسلام حقیقتاً امن اور آشتی کا مذہب ہے۔ اور اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو اعلان کرتاہے کہ ساری مخلوق خدا تعالیٰ کی عیال ہے اور خدا کے نزدیک وہی شخص محبوب ہے جو اس کی عیال سے محبت حسن سلوک بجالاتاہے۔ بانی جما عت احمدیہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی جما عت کو یہی تعلیم دی ہے کہ بنی نوع سے ہمددری اور پیارکا سلوک کیا جائے آپ فر ماتے ہیں:-

’’ہمارا یہ اصول ہے کل بنی نو ع کی ہمددری کر و اگر کو ئی شخص ہند و ہمسائے کو دیکھتاہے کہ اس کے گھر میں آگ لگ گئی ہے اور یہ نہیں اٹھتا کہ آگ کو بجھانے میں مد د دے تو میں سچ سچ کہتاہوں مجھ سے نہیں۔ اگر ایک شخص ہمارے مریدوں میں دیکھتاکہ ایک عیسائی کو کوئی قتل کرتا ہے اور اس کو چھڑانے کے لئے مدد نہیں کرتاتو میں تمہیں بالکل درست کہتا ہوں کہ وہ ہم سے نہیں۔میں حلفاً کہتاہوں سچ کہتاہوں کہ مجھے کسی قوم سے دشمنی نہیں ہاں جہاں تک ممکن ہو ان کے عقائد کی اصلاح چاہتاہوں‘‘

(سراج منیر صفحہ ۸۱)

قرآن کریم میں جو جہاد کا لفظ استعمال ہوا ہے اس کے معنی کو غلط رنگ دے کر جاہل مولویوں نے لوٹ مار اور قتل وغارت کے ایسے منصوبے عوام کو سکھائے جن کا اسلامی تعلیمات سے دور کا بھی تعلق نہیں یہ اسلامی جہاد نہیں بلکہ نفس امارہ کے جوشوں کے تابع سر زد ہونے والی نا جائز حرکات ہیں جو مسلمانوں میں پھیل گئی ہیں۔اور جو اپنے گھناؤ نے پن کی وجہ سے اسلام کے حسین چہر ے پر ایک داغ ہے۔

حضرت اقد س مسیح موعودعلیہ السلام اس ضمن میں فر ماتے ہیں:-
’’موجود ہ طریق غیر مذہب کے لوگوں پر حملہ کرنے میں جو مسلمانو ں میں پایا جاتاہے جس کا نام وہ جہاد رکھتے ہیں یہ شرعی جہاد نہیں بلکہ صر یحاً خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مخالف اور سخت معصیت ہے۔…………اسلام ہر گز یہ تعلیم نہیں دیتا کہ مسلمان رہز نوں اور ڈاکوؤں کی طرح بن جائیں اور جہاد کے بہانہ سے اپنے نفس کی خواہش پوری کریں‘‘

(گو رنمنٹ انگریز ی اور جہاد صفحہ 17-18 (اخبار نیو کینیڈا جلد16نمبر12مورخہ18 جولائی 2003ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 10 جولائی 2020ء