• 29 ستمبر, 2020

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 10 اگست 2020ء

لاطینی امریکہ انتہائی متأثر/روس میں  5118  مزید کیسز/آسٹریلیا  کی ریاست وکٹوریا میں کورونا سے 19 اموات/ہندوستان میں 200 ڈاکٹرز کی اموات/مریکہ میں شرح  بے روزگاری میں کمی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ99لاکھ19ہزار                     اموات: 7لاکھ32ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 10590929
یورپ 3582911
جنوب مشرقی ایشیا 2632773
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1644359
افریقہ 895696
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 370621

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4951851 160989 53893 1059
2 برازیل 3012412 100477 49970 905
3 ہندوستان 2215074 44386 62064 1007
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 10لاکھ 22ہزار

اموات: 22ہزار 5سو

ریکور ہونے والے: 7لاکھ 6ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 559859 10408 6671 198
2 مصر 95492 5009 178 17
3 نائجیریا 45687 936

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس  RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 1 کروڑ 21لاکھ43ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ23لاکھ56ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں16لاکھ56ہزار  جبکہ ہندوستان میں15لاکھ35ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 53ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار7سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • لاطینی امریکہ میں  کورونا مریضوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ جاری ہے۔ برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 572 اموات واقع ہوچکی ہیں۔جس کے بعد ملک گیر اموات کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار ہوچکی ہے۔ملک بھر میں اب تک 3.35 ملین لوگ متأثر ہوچکے ہیں۔ (الجزیرہ)
  • روس میں مزید 5118 کیسز کا انکشاف ہونے سے  اب تک کے کل متأثرین کی تعداد 8 لاکھ 92 ہزار ہوچکی ہے۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا  میں کورونا نے ایک دفعہ پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ چنانچہ   ریاست بھر میں  مزید 19 اموات واقع ہوچکی ہیں۔اور سب سے زیادہ متأثر ہونے والا شہر میلبورن ہے۔(الجزیرہ)
  • ہندوستانی   میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ عالمی وبا سے ہندوستان بھر میں اب تک 200 سے زائد ڈاکٹرز  جان کی بازی ہار چکے ہیں۔(الجزیرہ)
  • امریکہ میں  مارچ سے اب تک  اکثر ادارے اور بزنس ملازمین کو برطرف کر رہے تھے جبکہ حال ہی میں  ملک میں نوکریوں  کے اشتہارات کی تعداد بڑھنے لگ گئی ہے اور گزشتہ مہینوں کی نسبت کافی  ملازمین بھرتی کئے جانے لگے ہیں جو کہ انتہائی خوش آئیند امر ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2020