• 20 اپریل, 2024

ایک سبق آموزبات

دوستی کا رشتہ

یہ سچ ہے کہ زندگی کے ہر دور میں ایک مخلص دوست نعمت سے کم نہیں ہوتا۔ کسی شاعر نے کہا ہےکہ ’’دوستی ایسا رشتہ جو سونے سے بھی مہنگا‘‘ اگر اچھے دوست کی پہچان نہ ہو تو بری صحبت کی دوستیاں مہنگی پڑ جاتی ہیں خصوصاً آج کے پُر فتن دور میں دوستی کے روپ میں دشمنیاں کرنا عام بات ہے۔ نوجوان نسل کئی دفعہ نادانی میں peer pressure یعنی دوستوں کے دباؤ میں آ کر کئی غلط فیصلے کرتے ہوئے اپنے بزرگوں، ماں باپ اور مذہب کا ادب و احترام تک بھُلادیتی ہے۔

آنحضرتﷺ کے فرمان کے مطابق دوست میں یہ تین خوبیاں دیکھنی چاہیں،

(1) جس کو دیکھ کر تمہیں خدا یاد آئے۔ (2) جس کی بات سے تمہارے علم میں اضافہ ہو۔ (3) اس کا عمل دیکھ کر تمہیں آخرت کی طرف رغبت ہو۔

ایک اور جگہ فرمایا کہ آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے اس لیے تم میں سے ہر شخص کو دیکھنا چاہیے کہ کس سے دوستی کر رہاہے۔

(سنن ترمذی)

(مرسلہ: ناصرہ احمد۔ کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

تاجر اور قاضی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2022