• 18 مئی, 2024

’’واپس جاکر دوبارہ نماز پڑھو‘‘

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لے گئے۔ اتنے میں ایک شخص آیا اور نماز پڑھنے لگا۔ نماز کے بعد اس نے آ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب دے کر فرمایا کہ واپس جا کر دوبارہ نماز پڑھو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ چنانچہ اس نے دوبارہ نماز پڑھی اور واپس آ کر پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، آپ نے اس مرتبہ بھی یہی فرمایا کہ دوبارہ جا کر نماز پڑھو، کیونکہ تم نے نماز نہیں پڑھی۔ تین بار اسی طرح ہوا۔ آخر اس شخص نے کہا کہ اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو مبعوث کیا، میں تو اس سے اچھی نماز نہیں پڑھ سکتا۔ اس لیے آپ ہی مجھے سکھلائیے۔ آپ نے فرمایا جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو پہلے تکبیر کہو پھر قرآن مجید سے جو کچھ ہو سکے پڑھو، اس کے بعد پورے اطمینان سے رکوع کرو۔ پھر سر اٹھا ؤ اور پوری طرح کھڑے ہو۔ پھر جب سجدہ کرو تو پورے اطمینان سے سجدہ کرو۔پھر سجدہ سے سر اٹھا کر اچھی طرح اطمینان سے بیٹھ جاؤ۔ دوبارہ بھی اسی طرح سجدہ کرو۔ اور یہی طریقہ نماز کی تمام رکعتوں میں اختیار کرو۔

(صحیح بخاری، کتاب کتاب الاذان باب أَمْرِ النَّبِيِّ ﷺ اَلَّذِيْ لَايُتِمُّ رُكُوْعَهٗ بِالْإِعَادَةِ)

پچھلا پڑھیں

احمدیت ایک شریں نغمہِ اسلام ہے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 ستمبر 2021