• 28 اپریل, 2024

فقہی کارنر

کشف قبور کا دعویٰ بے ہودہ بات ہے

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:
یہ لوگ جو کشف قبور لئے پھرتے ہیں یہ سب جھوٹ، لغو اور بے ہودہ بات ہے اور شرک ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ اس طرف ایک شخص پھرتا ہے اور اس کو بڑا دعویٰ کشف قبور کا ہے۔ اگر اس کا علم سچا ہے تو چاہیئے کہ وہ ہمارے پاس آ ئے اور ہم اس کو ایسی قبروں پر لے جائیں گے جن سے ہم خوب واقف ہیں، مگر یہ سب بے ہودہ باتیں ہیں اور ان کے پیچھے پڑنا وقت کو ضائع کرنا ہے۔ سعید آدمی کو چاہئے کہ ایسے خیالات میں اپنے اوقات کو خراب نہ کرے اور اس طریق کو اختیار کرے جو اللہ اور اس کے رسولؐ اور اس کے صحابہؓ نے اختیار کیا۔

(بدر 19 مارچ 1908ء صفحہ5)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

ایم ٹی اے کے ذریعہ جلسہ سالانہ برطانیہ میں شمولیت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 ستمبر 2022