درود شریف
اَللّٰهُمَ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَ عَلی آلِ مُحَمَّدٍ، کَما صَلَّیْتَ عَلی اِبراهیمَ وَ عَلی آلِ اِبراهیمَ اِنَّکَ حَمیدٌ مَّجیدٌ۔اَللّٰهُمَ بارِکْ عَلی مُحَمَّدٍ وَ عَلی آلِ مُحَمَّدٍ، کَما بارَکْتَ عَلی اِبراهیمَ وَ عَلی آلِ اِبراهیمَ اِنَّکَ حَمیدٌ مَّجیدٌ
استغفار
اَسْتَغفِرُاللّٰہَ رَبِّیْ مِنْ کُلِ ذَنْبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَیْہِ
لَاحَولَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
ہمارے پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰٰ بنصرہ العزیز آج کل کے حالات میں خدا تعالیٰٰ کا قرب پانے اور رنج و غم سے بچنے کے لئے مسلسل درود و استغفار کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں:
خدا تعالیٰٰ فرماتا ہے۔ اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ۔ میری یاد اور میرا ذکر تمہارے دلوں کو اطمینان دے گا۔ پس ان دنوں خدا تعالیٰٰ کا قرب پانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ پنج وقتہ نماز کا التزام کرنا چاہیے اور اگر ممکن ہو تو با جماعت نماز ادا کرنی چاہیے۔ درود شریف، استغفار اور کثرت سے ذِکرالہی کریں۔ خدا تعالیٰٰ سے مدد مانگیں۔ اس طرح خدا تعالیٰٰ آپ کو قلبی سکون دے گا۔ اس وائرس کے دوران وہ لوگ جو میرے پاس رہ رہے ہیں انہوں نے بھی اور میں نے خود بھی کچھ برا محسوس نہیں کیا۔ میرا نہیں خیال کہ اس (وبا) نے ہم پر کوئی برا اثر چھوڑا ہے۔ میں بھی (الحمد للہ) ٹھیک ہوں اور آپ بھی ٹھیک ہی ہوں گے۔ اور وہ جو ٹھیک نہیں ہیں ان کو چاہیئے کہ وہ نماز میں باقا عدگی اختیار کرتے ہوئے خدا تعالیٰٰ سے مدد طلب کریں تو خدا تعالیٰٰ بھی ان کی مدد کرے گا۔ مزید یہ کہ مختلف ذِکر کریں۔ کثرت سے استغفار اور درود شریف پڑھیں۔ لَاحَولَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ۔ بھی پڑھیں۔ اور بہت سی دعائیں جو کہ Prayer Book میں درج ہیں وہ بھی پڑھیں۔ اس سے آپ کو اطمینان ملے گا۔
(ملاقات خدام الاحمدیہ MIDLANDS ستمبر2021 بحوالہThis week With Huzur
10؍ستمبر 2021ء)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)