• 30 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم ظہیر الحق خان ۔لندن سے یہ افسوس ناک اطلاع بھجواتے ہیں :
خاکسار کی اہلیہ شفقت ظہیر صاحبہ بوجہ pancreatic cancer دوماہ کی علالت کے بعد اس جہان فانی سے 14نومبر 2021ء کوکوچ کر گئیں۔ انا للّہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی تدفین 17نومبر2021ء کو احمدیہ قبرستان Roading Lane , Woodford London میں ہوئی ۔نمازجنازہ مکرم زکریا شیخ مربّی سلسلہ نے پڑھائی۔

مرحومہ ہر حال میں اللہ کی شکرگزار، خوش اخلاق، ملنسار ، مہمان نوازاور درگزر کرنے کی صلاحیت رکھنے والی اور غریب پرور خاتون تھیں۔ گھر آئے مہمانوں کے آرام کا بہت خیال رکھتیں۔

مرحومہ نے 15سال کا عرصہ اپنے میاں کی سرکاری نوکری کی وجہ سے اردن، جاپان، فرانس میں گزارا اور 25سال سے انگلینڈ میں مقیم تھیں۔ اللہ نے ان کوحج اور 4دفعہ عمرے کی سعادت سے نوازا – مرحومہ Love For All Hatred For None پر تمام عمر عمل پیرا رہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے جنازے میں کثیر تعداد میں احباب و خواتین نے شرکت کی جن میں کافی تعداد غیر از جماعت مہمانوں کی بھی تھی ۔ پسماندگان میں خاکسار کے علاوہ ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں ۔قارئین الفضل سے مرحومہ کے بلندی درجات اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی درخواست ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

ادارہ کی جانب سے تعزیت قبول فرمائیں۔

پچھلا پڑھیں

احمدیہ مسلم سیکنڈری اسکول روکوپر،سیرالیون میں جلسہ سیرت النبی ؐ کا بابرکت و شاندار انعقاد

اگلا پڑھیں

جس مومن کو مَیں نے سخت الفاظ کہے ہوں