قبولیتِ دعا
ایک صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت میں لکھا کہ میرے واسطے آپ ایسی دعا کریں جو ضرور قبول ہو اور اس اور اُس معاملہ میں ہو۔
آپؑ نے فرمایا:-
اس کو جواب لکھ دیں کہ خدا تعالیٰٰ کی یہ عادت نہیں کہ ہر ایک دُعا قبول کرے۔ جب سے دُنیا پیدا ہوئی ہے ایسا کہیں نہیں ہوا۔ ہاں مقبولوں کی دعائیں بہ نسبت دوسروں کے بہت قبول ہوتی ہیں۔ خدا کے معاملہ میں کسی کا زور نہیں۔
(ملفوظات جلد پنجم صفحہ464 مطبوعہ 2010)
(مرسلہ: فرخ شبیر لودھی مبلغ سلسلہ لائبیریا)