حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے تین باتیں آپؐ نے بیان فرمائیں کہ جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے جو شخص اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے پڑوسی کی عزت کرے اور جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتا ہے وہ اپنے مہمان کا احترام کرے۔
(ماخوذ از صحیح مسلم کتاب الایمان باب الحث علی اکرام الجار۔ حدیث نمبر47)