سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي
(صحیح بخاری كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابٌ حدیث:4967)
ترجمہ: پاک ہے تیری ذات اے اللہ! اے ہمارے رب ! اور تیرے ہی لئے تعریف ہے۔ اے اللہ میری مغفرت فرما دے۔
یہ سید ومولیٰ، رحمۃ للعالمین، پیارے رسول حضرت محمدﷺ کی بارگاہِ ایزدی میں تسبیح وبخشش کی دعا ہے۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ آیت اذا جاء نصر اللّٰہ یعنی جب اللہ کی مدد اور فتح آپہنچی، جب سے نازل ہوئی تھی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی نماز ایسی نہیں پڑھی جس میں فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ اسۡتَغۡفِرۡہ کے بعد آپ نے یہ دعا نہ پڑھی ہو۔
(مرسلہ:مریم رحمٰن)